امریکہ میں مسلم لڑکا احمد محمد وائٹ ہاؤز مدعو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-18

امریکہ میں مسلم لڑکا احمد محمد وائٹ ہاؤز مدعو

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ میں ایک14سالہ مسلم لڑکے کی جسے اس کی بنائی ہوئی گھڑی کوغلطی سے بم سمجھ کر حراست میں لے لیا گیا تھا ستائش ہوئی ہے ۔ اور اسے اپنی اس اختراع کے لئے وائٹ ہاؤز فیس بک اور گوگل میں مدعو کیا گیا ہے ۔ انجینئرنگ سے لگاؤ رکھنے والا احمد محمد پیر کے دن اپنے ہائی اسکول ارونگ ٹیکساس میں یہ گھڑی اپنے ایک ٹیچر کو دکھانے کے لئے لے آی اتھا جسے بم سمجھ لیا گیا ۔ چند گھنٹے بعد اسکول ریسورس آفیسر نے حسب رواج اسے ہتھکڑی لگا دی تھی ۔ اس واقعہ پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ صدر اوباما ، ڈیمو کریٹک صدارتی امید وار ہلاری کلنٹن اور بانی فیس بک مارک زکربرگ نے اس کی تائید میں میسیج کیا تھا۔ اوباما نے احمد کو آئندہ ماہ وائٹ ہاؤز میں اسٹرونومی نائٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ زکر برگ نے کہا کہ احمد تم کبھی فیس بک آنا چاہو تو میں تم سے ملنا پسند کروں گا۔ گوگل نے بھی لڑکے کو سائنس فیر میں مدعوکیا اور کہا کہ اپنی گھڑی ساتھ لیتے آؤ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں