وزیر اعظم مودی کی میک ان انڈیا مہم پر کجریوال کا طنز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-28

وزیر اعظم مودی کی میک ان انڈیا مہم پر کجریوال کا طنز

نئی دہلی
یو این آئی
نریند رمودی کے میک ان انڈیا پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ سب سے پہلے میک ان انڈیا (ملک کی تعمیر) ضروری اشیا کی تیاری شروع کردے گی کجریوال نے سلسلہ وار ٹوئٹر پیامات پر کہا کہ آئیں ہم سب پہلے ہندوستان کی تعمیر کریں اور دنیا خود بخود ہندوستان میں اشیاء کی تیاری شروع کردے گی ۔ کجریوال نے میک ان انڈیا سے متعلق اپنے تبصرہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صحت ، تعلیم، پینے کے پانی، حفاظت ، سلامتی و انصاف اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ عوام ہی ہندوستان کا بہترین اثاثہ ہیں ۔ ان میں سرمایہ کاری کریں اور دنیا خود بخود ہمارے پیچھے چلے آئے گی ۔ انہوں نے اس ضمن میں حکومت دہلی کی برقی پالیسی کی مثال دی ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت کی عوام دوست برقی پالیسی میک ان انڈیا کی جانب ایک قدم ہے ۔ دیانتدار انہ حکمرانی کے سامنے برقی محاذ پر تمام شکوک و شبہات از خود دور ہوگئے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب کجریوال نے ڈینگو پر قابو پانے عام آدمی پارٹی والینٹرس کے اقدامات کی بھی ستائش کی ۔ گزشتہ روز پارٹی نے اعلان کی اتھا کہ اس نے دھواں چھوڑنے والی40مشینیں خریدی ہیں جنہیں قومی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں استعمال کیاجائے گا۔ کجریوال نے ٹوئیٹر پر کہا کہ مجھے عام آدمی پارٹی والینٹیرس پر فخر ہے جو دہلی کی سڑکوں پر ڈینگو کا مقابلہ کرنے میں عوام کی مدد کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں