پاکستان پشاور حملے کا ثبوت کابل کو دے گا - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-22

پاکستان پشاور حملے کا ثبوت کابل کو دے گا - سرتاج عزیز

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پشاور حملے کی ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ دہشت گرد حملے کے دوران افغانستان میں سے رابطے میں تھے اور وہ اس سلسلے میں ثبوت افغانستان کو فراہم کریں گے ۔ سرتاج عزیز نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے افغانستان میں فون پر رابطے کے شواہد موجود ہیں اور چونکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان میں ہے لہذا دہشت گردوں کے افغانستان میں رابطے کے امکان کو مسترد نہیں کیاجاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا ایسا واقعہ نہیں جس میں دہشت گردوں کے افغانستان میں رابطے تھے ، 16دسمبر کو آر می پبلک اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں ہوئی جس کی معلومات کی افغان حکام کو دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب پاکستان کے آرمی چیف کابل گئے تھے تب انہوں نے وہاں کے افسران کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی اور تمام دہشت گرد گرفتار بھی کئے گئے تھے۔ اب پھر افغانستان کو دوسرے حملے کے سلسلے میں وہاں کے دہشت گردوں کے بارے میں ثبوت دئیے جارہے ہیں ۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان کے آرمی چیف کے دورہ کابل کے دوران افغان حکومت کا رد عمل مثبت تھا اور انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے کئی مجرموں کو گرفتار بھی کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کا دورہ کیا تو مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اپنی سر زمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے سے روکیںگے۔ افغانستان میں8اگست کو ہونے والے حملے میں پاکستان کے غیر ریاستی عناصر ملوث ہونے کے افغانستان الزامات سے متعلق سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے افغان حکام سے اس الزام کے ثبوت مانگے تھے ، تاہم ابھی تک ہمیں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا اور محض الزامات ہی ہیں ۔

Will give air base attackers' evidence to Afghanistan: Sartaj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں