چین ہندوستان اور امریکہ سرکردہ معیشت ہوں گے - چندرا بابو نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-22

چین ہندوستان اور امریکہ سرکردہ معیشت ہوں گے - چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد
یو این آئی
اپنے سنگا پور دورہ کے دوسرے دن چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے خانگی اجلاس کے ساتھ اپنے دن کا آغاز کیا۔ انہوں نے ریاستی وزیر ایس ایشورن سے ملاقات کی اور نئے دارالحکومت امراوتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دوپہر ظہرانہ کے بعد چیف منسٹر اور مسٹر ایشورننے انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹینڈیز میں پبلک لکچر میں حصہ لیا جس کی ترجمانی سفیر گوپی ناتھ پلے نے کی۔ خیر مقدمی خطاب کرتے ہوئے پلے نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹیڈیز میں زبردست رد عمل سنگا پور میں نائیڈو کی مقبولیت کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آندھرا پردیش میں آئی ٹی شعبہ کی تعمیر اور سائبر آباد کے پس پردہ ذہن کی کارفرمائی کے لئے شہرت رکھتے ہیں۔ نئی ریاست آندھرا پ ردیش کے فوائد کی وضاحت کرتے ہوئے پلے نے کہا کہ ریاست قدرتی اور انسانی وسائل میں مالا مال ہے ۔ آئندہ سال جنوبی ایشیائی باشندوں کا اے پی میں اجلاس منعقد ہوگا ۔ بعد ازاں چیف منسٹر چندرا بابو نائیدو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ریاست آندھر اپردیش کے قیام کو محض ایک سال تین ماہ کا عرصہ ہوا ہے ۔ ریاست کی آبیاری احتیاط سے کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے اپنے سابقہ دوروں کے دوران رونما ہوئی تبدیلیوں کی وضاحت کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہندوستان درست سمت پیشقدمی کررہا ہے ۔ 2050تک ہندوستان۔ چین اور امریکہ سرکردہ معیشت ہوں گے ۔ ہمارا ساحل سمندر طویل ترین ہے ۔ ہمارا فائدہ یہ ہے کہ ہمارا ملک واحد ہے جس کا مشرق میں طول ترین ساحل ہے ۔ ہم اس کو جنوب، مشرق ایشیاء کا تجارتی مرکز بنا سکتے ہیں ۔ ملک میں کارگو کارروائیوں میں ہمارا رتبہ دوسرا ہے ۔ ہم اعلیٰ مقام تک پہنچیں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حال ہی میں دو طاقتورندیوں گوداری اور کرشنا کو مربوط کردیا ۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ سخت محنت اور عزم کا بدلہ قائدین کو ترقی کی شکل میں ملتا ہے ۔ انہوں نے حاضرین سے خطاب کیا۔

Naidu said India, China and the US will be the leading economies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں