ہندوستان دہشت گردی پر فتح حاصل کر لے گا - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-28

ہندوستان دہشت گردی پر فتح حاصل کر لے گا - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

لکھنو
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دہشت گردی ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ملک اس پر فتح حاصل کرلے گا ۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا کہ آئی ایس آئی ایس پھیلتے ہوئے ہندوستان مین آگئی ہے ۔ لکھنو میں منیش مندر آشرم میں ایک تقریب کے بعد وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے ، یہ ایک چیلنج ہے، لیکن ہندوستان اس پر فتح پالے گا۔ میڈیا کی جانب سے اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد گروپ کے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں پھیل جانے کو غلط قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پریشانی کی بات نہیں ہے، اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے ۔ اس سوال پر کہ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان بات چیت کے لئے راضی نہیں ہے ، راجناتھ سنگھ نے کہا کہ انہیں الزامات عائد کرلینے دیجئے ۔ اس کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، اسی دوران بی جے پی کے سینئر قائد سے جب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ آر کے سنگھ کی جانب سے پارٹی پر مبینہ طور پر بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی مجرمانہ کردار کے حامل افراد کو ٹکٹ فروخٹ کررہی ہے ۔ اس پر راجناتھ سنگھ نے تبصرہ سے انکار کردیا۔ وزیر داخلہ نے قبل ازیں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت سماجی مسائل سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے ۔ عمومی طور پر کسی بھی حکومت کی کارکردگی کو اس کی حکمت عملی اور معیشت سے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرکز میں حکومت سماجی مسائل کے حل کے لئے منتخب ہوکر آئی ہے ۔ انہوں نے وچھ بھارتابھیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مہم سے حکومت اور عوام کو مشغول کرنے کی کوششیں عام طور پر نظر نہیں آتیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم شروع کی ہے ، اس کا مقصد اب صنفی تناسب کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کو کامیاب بنانا ہے ۔ یہ بڑی ستم ظریفی ہے کہ ہندوستان میں صنفی تناسب نہیں پایاجاتا ۔ تمام کامیاب ممالک میں صنفی تناسب کو برقرار رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مردخود کا ہی سرپرست ہوسکتا ہے جب کہ ایک خاتون سارے خاندان کی رکھوالی کرتی ہے۔ عوام کو اپنی دقیانوسی سوچ میں تبدیلی لانے کی نصیحت کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بیٹی پرایا دھن نہیں ہوتی ۔ راجناتھ سنگھ نے لکھنو کے گومتی نگر میں منعقدہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ پروگرام میں کہا کہ عوام کے دل و دماغ میں یہ جذبہ ہونا چاہئے کہ ساری بیٹیاں ہماری ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری حکومت بیٹیوں کو بچانے اور پڑھانے کی سمت میں کافی کام کررہی ہے اور حکومت کا سارا زور عوام کو خواندہبنانے پر ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لڑکیاں پرایا دھن نہیں ہوتیں، وہ کنبے کو سمیٹ کررکھنے کا کام کرتی ہیں ۔ لڑکیوں کو تہذیب و ثقافت سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی محنت کے بل پر بڑی بڑی کمپنیوں کی سربراہ مقرر ہوئی ہیںاور خلا تک پہنچ چکی ہںٰ ۔ راجناتھ سنگھ نے بیٹیوں کو پڑھانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں نے اپنی محنت سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی لحاظ سے کسی سے کمتر نہیں ہیں۔ لڑیوں کی بڑی تعداد آج پولیس اور فوج میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور انڈین ایڈ منسٹر ٹیو سروس ( آئی اے ایس) سمیت دیگر سروسیز کے لئے بھی منتخب ہورہی ہیں۔ پروگرام کے بعد وزیر داخلہ نے یہاں راج بھون میں گورنر رام نائک سے ملاقات کی۔ سرکاری ذرائع نے اسے خیر سگالانہ ملاقات قرار دیا ہے ۔ لکھنو کے اپنے پارلیمانی حلقے میں سہ روزہ دورے کے بعد راجناتھ سنگھ دوپہر بعد نئی دہلی واپس لوٹ گئے ۔

Will Achieve Victory Over Terrorism, Says Home Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں