یورپ میں رفیوجی بحران کے لئے امریکہ ذمہ دار - چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-06

یورپ میں رفیوجی بحران کے لئے امریکہ ذمہ دار - چین

بیجنگ
آئی اے این ایس
یوروپ میں رفیوجی بحران کے لئے خصوصی طور پر امریکہ ذمہ دار ہے ۔ چینی نیوز ایجنسی ژنہوا نے امریکہ کو یوروپی رفیوجی اور انسانی بحران کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے، کے زیر عنوان ایک تبصرہ میں کہا کہ ساری دنیا کا دل 3سالہ شامی بچہ ایلان کردی کی غرقابی کی تصویریں دیکھ کر دہل گیا ۔ ترکی کے ساحل پر غرق آب بچے کی نعش کی تصویر دیکھنے کے بعد دنیا کو یوروپ میں ط بحران کا حقیقی پتہ چلاتا ہم انہیں اس سے یہی نتیجہ اخذ کرنا چاہئے کہ اس تباہ کن اور انتہائی افسوسناک صورتحال کے لئے صرف اور صرف امریکہ ذمہ دار ہے ۔ شام ، لیبیا ، عراق اور افغانستان ہی آج کی رفیوجیوں کا حقیقی ذریعہ ہیں جو امریکی مداخلت کا نشانہ بنے ہیں ۔ جنیوا میں ایک مضمون نگار ہویایو نے مزید تحریر کیا کہ گھریلو سیکوریٹی کی گرتی ہوئی صورتحال اور نقل مقامی میں اضافہ اس تباہی کا اصل سبب ہے ۔ ان ممالک کے عوام رفتہ رفتہ تمام بنیادی حقوق انسانی سے محروم ہوتے جارہے ہیں ۔ بیشتر اپنی زندگی بچانے کے لئے اور خود کو زندہ رکھنے کے لئے دیگر ممالک کی جانب رخ کرنے کے علاوہ کچھ اور سوچ ہی نہیں سکتے ۔ صرف پڑوسی ممالک تک ہی نہیں بلکہ اپنی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لئے یوروپ تک سفر کے لئے مجبور ہونا پڑا ۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے رفیوجی انٹونیو گٹریس نے بتایاکہ تین لاکھ رفیوجی رواں سال کے دوران اب تک سمندر پار کرکے یوروپ میں داخل ہوگئے ہیں اور2600 کی زندگی اس خطرناک سمندری سفر کی نذر ہوچکی ہے ۔ تبصرہ میں یہ جائزہ بھی پیش کیا گیا کہ یوروپی ممالک پر بھی رفیوجی بحران سے نمٹنے کی صلاحیتوں سے محرومی کے علاوہ ان کا رویہ بھی کسی حد تک ذمہ دار ہے ۔ امریکہ ان کا قریب ترین حلیف اور بحران کا حقیقی سبب ہے ۔ اسے اس بات کا احساس نہیں کہ اس مسئلہ کے حقیقی اسباب معلوم کر کے چارہ جوئی کی راہ نکالی جائے اور جلداز جلد اس معاملہ کو حل کرلیاجائے ۔ انہوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ عراق اور لیبیا کے بعد شام پہلا ملک ہے جو مشرق وسطی میں امریکی مداخلت کا شکار ہوا ہے ۔ نام نہاد، داعش عسکریت پسند شامی اپوزیشن جماعتوں سے نکل رہے ہیں جن کی تائید، امریکہ نے حکومت شام کا تختہ پلٹنے کے لئے کی تھی۔ داعش نے شامی عوام پر بے دریغ اور بے شمار حملے کئے ۔ ان میں سے بیشتر اغوا، خود کش اور کار بم دھماکوں کا نشانہ بنے ۔ علاوہ ازیں کئی اور طریقوں سے انہیں موت کے گھاٹ اتار ا گیا ۔ اگر شامی عوام ہنوز اپنے ملک میں ہی مقیم رہنے کا فیصلہ کریں تو ان کی بھی موت یقینی ہے ۔ مضمون میں مزید کہا گیا کہ امریکہ نے بعض ممالک مثلا عراق اور افغانستان سے اپنی افواج کو باز طلب کرلیا ہے ۔ تاہم ان ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے خود یہی ذمہ دار ہے ۔ امریکہ نے انہیں مایوسی اور نا امیدی کے ماحول کے حوالے کردیا ۔ ژنہوا سے امریکہ کے لئے انتہا پسندوں اور دہشت گرد گروپس کے علاوہ شورش پیدا کرنے کے لئے خود امریکہ ہی ذمہ دار ہے اور یہ کام بلا شبہ خود غرضی پر مبنی خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ یوروپ ، روزانہ ہزاروں رفیوجیوں کی آمد سے پریشان اور اس مسئلہ سے نمٹنے کی جدو جہد کررہا ہے ۔ امریکہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ رفیوجی کے بحران کو حل کرنے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے اور پریشان حال ممالک اور علاقوں میں امن و سکون کا قیام عمل میں لائے تاکہ استحکام پیدا ہو اور عوام کو معمول کی زندگی گزارنے کے مواقع حاصل ہوں ۔

US responsible for refugee crises in Syria, Libya, Iraq, Afghanistan: Chinese commentary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں