قنوج اور کانپور کے درمیان آئی ٹی آئی آر بنے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-06

قنوج اور کانپور کے درمیان آئی ٹی آئی آر بنے گا

لکھنو
یواین آئی
اتر پردیش حکومت ریاست کوترقیاتی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل کررہی ہے ۔ اب اس نے اطلاعاتی تکنیک کے زمرے میں ریاست کو امتیازی حیثیت دلانے کے لئے قنوج اور کانپور کے درمیان اطلاعاقی ٹیکنالوجی سرمایہ کاری ریجن( آئی ٹی آئی آر) کے قیام کا تاریخی فیصلہ لیا ہے ۔ یہ پروجیکٹ حیدرآباد اور بنگلور کے درمیان واقع آئی ٹی آر کی طرز پر کام کرے گا ۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی اہلیہ ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو کے پارلیمانی حلقہ قنوج کے پاس 10ہزار ایکڑ علاقے میں اس پروجیکٹ کو قائم کیاجائے گا۔ اس پروجیکٹ پر زیر تعمیر لکھنو، آگرہ ایکسپریس وے کے ساتھ کام کیاجائے گا۔ یہ بات سرکاری ذرائع نے بتائی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے لئے حکومت سے اجازت مل چکی ہے اور اس پروجیکٹ رپورٹ کو تیار کرنے کے لئے اتر پردیش الیکٹرانکس کارپوریشن لمٹیڈ(یو پی ای ای سی ایل) کو نوڈل ایجنسی بنایا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی آئی آر کی ہدایات کے مطابق ایجنسی کو صلاح کاروں کا انتخاب ، تکنیکی کام کاج اور تحویل اراضی جیسے ضروری کام کو انجام تک پہنچانا ہوگاجس کے بعد پروجیکٹ کو ہری جھنڈی دی جائے گی ۔ اس درمیان لکھنو میں100ایکڑ اراضی پر قائم آئی ٹی سٹی پروجیکٹ کو کئی ماہ تک چلے کوشش کے بعد اکنامک زون کا درجہ مل گیا ہے ۔ ایک سینئر آفیسر نے کہا ہم اس پروجیکٹ کو لے کر انتہائی حوصلہ مند ہیں اور اس کی کامیابی کی توقع رکھتے ہیں ۔ چونکہ پروجیکٹ قومی شاہراہ 91اور لکھنو آگرہ ایکسپریس ہائی وے پر ہے اس لئے نوئیڈا، دہلی اور وسط یوپی سے رابطہ قائم کرنا بے حد آسان ہوگا۔ انہوں نے کہا مرکزی حکومت کی موجودہ منصوبہ بندی کے تحت تحویل اراضی کے ریاست کی ذمہ داری ہے جب کہ پروجیکٹ کے لئے ضروری قومی شاہراہ سے رابطہ، ہوائی اڈے کی تعمیر سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ضروریوسائل مرکزکے تعاون سے حاصل کئے جائیں گے ۔

Uttar Pradesh government has decided to set up an information technology investment region (ITIR) between Kannauj and Kanpur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں