آسٹریلیا کے نئے وزیر عظم ٹرنبل نے حلف لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-16

آسٹریلیا کے نئے وزیر عظم ٹرنبل نے حلف لیا

کینبرا، سڈنی
رائٹر
ٹونی ایبوٹ کو کل لبرل پارٹی کی قیادت کے مقابلہ میں شکستدینے کے بعد سابق بینکر میلکم ٹرنبل نے آج آسٹریلیا کی وزارت عظمیٰ کا حلف لے لیا ۔ ارب پتی ٹرنبول نے کہا کہ وہ ملک میں ایک نیا طرز قیادت متعارف کرائیں گے ۔ ٹرنبل دو برسوں کے دوران آسٹریلیا کے چوتھے وزیر اعظم بنے ہیں ۔ نئے وزیر اعظم نے ملک میں استحکام لانے اور معیشت میں بہتری کا وعدہ کیاہے ۔ ٹرنبول دو سال کے اندر آسٹریلیا کے چوتھے وزیر اعظم بنے ہیں۔ لبرل پارٹی نے کل رات خفیہ ووٹنگ میں ٹرنبل کو ٹونی ایبوٹ کی جگہ اپنا نیا لیڈر منتخب کیا ۔ انہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے فیصلہ سے بہت خوش ہیں اور اب آگے آنے والے وقت میں ایسی اسکیمات شروع کریں گے جس سے ملک خوشحالی کی طرف آگے بڑھے گا ۔ سبکدو ش ہونے والے وزیر اعظم ٹونی ایبوٹ نے کہا کہ آسٹریلیا میں قیادت کی تبدیلی آسان کام ہیں ہوتا ہے لیکن وہ اسے آسان بنائیں گے اور اس تبدیلی کی وجہ سے کسی قسم کی ترشی نہیں آنے دیں گے ۔ ایبوٹ کی لبرل پارٹی اور اس کی اتحادی نیشنل پارٹی نے2013ء میں الیکشن جیتا تھا لیکن اب اس کی مقبولیت میں نمایاں کمی آگئی ہے ۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگر آج انتخابات ہوجائیں تو حکمراں پارٹی ، اپوزیشن سے انتخاب ہار جائے گی۔

Malcolm Turnbull sworn in as new Australian prime minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں