نیپال میں مظاہرین کے ساتھ نرمی برتی جائے - ہندوستان اور امریکہ کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-16

نیپال میں مظاہرین کے ساتھ نرمی برتی جائے - ہندوستان اور امریکہ کی اپیل

واشنگٹن
یو این آئی
ہندوستان اور امریکہ نے نیپال میں نئے آئین کی مخالفت میں ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں ، پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکوریٹی فورسز سے مظاہرین کے تئیں نرمی برتنے اور ملک کے عوام سے تشدد سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ کسی بھی اہم مسئلہ کو بات چیت، وسیع اتفاق اور تشدد سے پاک ماحول میں حل کرنے کے لئے تمام ریاستی جماعتوں کو لچکدار رخ اپنانا چاہئے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کل رات سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ تشدد کا شکار چاہے عام شہری بناہو یا عہدہ دار لیکن ان واقعات میں جو خون بہا وہ نیپالی تھا ۔ دریں اثناء امریکہ نے نیپال میں نئے آئین کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری مظاہروں پر سیکوریٹی حکام سے ایک طرف جہاں نرمی برتنے کو کہا وہیں دوسری طرف شہریوں سے بھی تشدد سے دور رہنے کی اپیل کی ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے آئین کو زیادہ تر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنی چاہئے ساتھ ہی اس میں صنفی مساوات اور آزادی جیسے بنیادی حقوق کی بھی شمولیت ہونی چاہئے۔ کل یہاں جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ نئے آئین کا مسودہ عام ہونے کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک تیس لو گ مارے جاچکے ہیں ۔ ملک کے جنوبی میدانی حصہ میں مظاہرین نے تشدد رخ اپناتے ہوئے ایک پولیس تھانے پر حملہ کردیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ غور طلب ہے کہ نیپال میں نئے آئین کی تیاری کا کام آخری مرحلہ میں ہے جس دو کروڑ80لاکھ کی آبادی والا یہ ملک سات وفاقی صوبوں میں تقسیم ہوجائے گا ۔ ہندوستان کی سرحد سے متصل نیپال کے جنوبی میدانی علاقہ کے لوگ اس کی شدید مخالفت کررہے ہین ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے علاوہ کا ایک حصہ ٹوٹ کر مختلف نسلی کمیونٹی کے صوبہ میں مل جائے گا جب کہ آئین سازوں نے کہا کہ ہمالیہ کی وادی میں آباد اس ملک میں سیاسی استحکام کے ساتھ ہی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی انتہائی ضرورت ہے ۔

India, US appeal for peace in Nepal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں