1965 کی جنگ میں ہندوستانی فوج کی قربانیوں کو خراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-18

1965 کی جنگ میں ہندوستانی فوج کی قربانیوں کو خراج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظمنریندر مودی نے آج فوجی نمائش ، شوریا نجلی کا مشاہدہ کیا جو1965ء کی ہند۔ پاک جنگ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ے جنگ کے دوران جس بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہر ہندوستانی کے ذہن میں تازہ ہے۔ مودی نے ٹوئٹ کیا کہ میں نے1965ء کی جنگ کی گولڈن جوبلی کی یادگار کے طور پر منعقدہ نمائش شوریا نجلی میں کچھ وقت گزارا ۔1965ء کی جنگ میں ہماری مسلح افواج نے جس بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا تھا وہ ہر ہندوستانی کے ذہن میں تازہ ہے ۔ ہمیں اس پر فخر ہے ۔ مودی نے انڈیا گیٹ کے سبزہ زار پر نمائش میں تقریبا دو گھنٹے گزارے۔ انہوں نے پاکستانی فوج سے چھینے گئے پیاٹن اور شرمن دبابوں کے علاوہ اس سنگ میل کا بھی مشاہدہ کیا جس پر لاہور13کلو میٹردرج ہے ۔ اس سنگ میل سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی فوج اس وقت پاکستان کے کتنا اندر داخل ہوگئی تھی ۔700میٹر کے رقبہ پر پ ھیلی نمائش میں جنگ کے مختلف مناظر پیش کئے گئے ہیں۔ بی جے پی صدر امیت شاہ اور سینئر کابینی رفقاء وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی ، وزیر تیل دھرمیندر پ ردھان، وزیر آبی وسائل اوما بھارتی کے ساتھ مودی نمائش دیکھنے پہنچے تھے ۔ سینئر فوجی عہدیداروں نے انہیں جنگ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمپنی کواٹرماسٹر حولدار عبدالحمید کی بیوہ کے بازو بیٹھ کر مودی نے جنگ پر ایک مختصر فلم دیکھتے ہوئے نمائش کا مشاہدہ شروع کیا ۔ ہندوستانی فوج کے گرینیڈ یر چوتھی بٹالین حوالدار عبدالحمید نے1965ء کے جنگ میں کھیم کرن سیکٹر میں شہادت پائی تھی ۔ انہیں بعد از مرگ ہندوستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز پرم ویر چکر دیا گیا تھا ۔ نمائش میں توپ لگی وہ جیپ بھی رکھی گئی ہے جسے حوالدار عبدالحمید نے پاکستان کے پیاٹن دبابوں کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کی اتھا ۔ مودی نے پاکستانی دبابہ پیاٹن کی نالی پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لی۔ وہ1965ء کی جنگ میں استعمال کردہ قدیم طیارہ پشپک کے اندر بھی گئے ۔ وزیر اعظم نے65ء کی جنگ میں حصہ لینے والے بعض سینئر فوجیوں سے بات چیت بھی کی جو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ یہاں پہنچے تھے ۔ یہ نمائش 20ستمبر کو کارنیوال اندرادھنش کے ساتھ اختتام کو پہنچے گی۔ اس دن سکوئی پیس لڑاکا طیارے اپنے کرتب دکھائیں گے ۔ ہندوستانی فضائیہ کی آسمان سے نیچے غوطہ لگانے والی ٹیم بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ لڑاکا طیارے یوم جمہوریہ کے علاوہ کسی اور دن راتھ پتھ پر اڑان بھریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں