تلنگانہ گروپ امتحانات کا نصاب جاری - تلنگانہ تاریخ و ثقافت - نیا مضمون شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-01

تلنگانہ گروپ امتحانات کا نصاب جاری - تلنگانہ تاریخ و ثقافت - نیا مضمون شامل

tspsc
حیدراباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ریاستی پبلک سروس کمیشن نے بڑے پیمانہ پر بھرتیوں کے لئے پراسیس کا آغاز کردیا ہے جس کے لئے کمیشن نے گروپ III , II IاورIVکے امتحانات کے لئے نصاب جاری کردیا ہے جس میں پچھلے نصاب کے مقابلہ تلنگانہ تاریخ اور ثقافت کے مضمون کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مثلا اگر پچھلے گروپ امید وار کو 5مضامین کا امتحان لکھنا پڑتا تھا تو اب اسے6مضامین کا امتحان دینا پڑے گا ۔ تلنگانہ تاریخ اور ثقافت، اس مضمون میں کاکتیہ دور، قطب شاہی دور، آصف جاہی دور ، نظام کی حکومت اور اس کا زوال، تلنگانہ کے لئے جدو جہد اور پھر1948سے لے کر اب تک کی تلنگانہ کی تاریخ شامل ہے۔ اس کے علاوہ مضمون میں تلنگانہ کی مرکزی زیر انتظام علاقہ میں شمولیت،1970,72میں تلنگانہ کے لئے لوگوں کی جدو جہد، پھر1972سے ٹی آر ایس پارٹی کے ابھرنے تک، چیف منسٹر کی بھوک ہڑتال اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔ کمیشن کے چیر مین گنٹا چکرپانی نے کہا کہ دانشوروں، تلنگانہ جدو جہد میں حصہ لینے والے افراد جیسے کودنڈا رام، ماہر تعلیم ڈاکٹر چکارامیا وغیرہ پر مشتمل32افراد کی کمیٹی نے اس نصاب کو جاری کیا ۔ اس کمیٹی کے سربراہ پروفیسر جی ہرا گوپال تھے۔ انہوں نے تایا کہ ٹی ایس پی ایس سی نے پہلا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت6سرکاری محکموں میں931جائیدادوں پر بھرتی کی جائے گی ۔ کودنڈا رام نے کہا کہ تلنگانہ کی تاریخ کو گروپ امتحانات میں شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جو کوئی بھی حکومت میں شامل ہو، اسے تلنگانہ کی تاریخ اس کے لئے کی جانے والی جدو جہد اور اس کی ثقافت معلوم ہونی چاہئے ورنہ متعلقہ افسر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے کے قابل نہیں ہوگا ۔ باقی تمام مضامین کو پچھلے نصاب کے مطابق ہی رکھا گیا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ۔ کمیٹی چیر مین نے کہا کہ کمیٹی نے مختلف مواقع پر ملاقات کرتے ہوئے موجودہ نصاب کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس کی بنیاد پر نیا نصاب ترتیب دیا گیا ۔ تفصیلی معلومات کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ
www.tspsc.gov.in
ملاحظہ کریں

TSPSC releases curriculum for competitive exams

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں