یو این آئی
ایک نادر فلکیاتی نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملے گا جب کل مکمل چاند گہن ہوگا اور اس سال کا سب سے بڑا چاند دیکھاجائے گا۔ فلکیاتی و خلائی سائنس سے متعلق ایک ادارہ اسپیس کی جانب سے جار ی کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل مکمل چاند گہن ہوگا او ر اس موقع پر چاند کو عام دنوں سے زیادہ بڑا دیکھا جاسکے گا ۔ اس طرح کے چاند کو سوپر مون کہاجاتا ہے جو زمین سے کافی قریب ہوگا۔ کل ہندوستانی وقت کے مطابق صبح8:21بجے چاند گہن مکمل ہوگا۔ کل اسے ہندوستان میں دیکھا جاسکے گا ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گہن کل صبح5:43بجے شروع ہوگا اور نئی دہلی میں اسے دیکھا جاسکے گا۔ 6:42بجے جزوی گہن ہوگا جب کہ7:43بجے گہن مکمل ہوگا ۔ مکمل گہن8:17بجے دیکھا جاسکے گا۔8:52بجے سے گہن ہٹنا شروع ہوگا اور10:52بجے گہن ختم ہوجائے گا۔ سوپر مون کے بارے میں کئی دیو مالائی کہانیاں بھی بیان کی جاتی ہیں تاہم نظارہ عام آدمیوں کے لئے کافی دلچسپ ہوگا۔
Supermoon Eclipse Seen by Millions Across the Globe
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں