بہار میں این ڈی اے 500 ریالیاں منعقد کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-28

بہار میں این ڈی اے 500 ریالیاں منعقد کرے گی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بہار اسمبلی انتخابات میں جنتادل یو سے سخت مقابلہ در پیش ہونے سے فکر مند بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے محاذ نے بہار کے محاذ پر500ریالیاں منعقد کرتے ہوئے تیز و تند انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی20تا22بڑی ریالیوں سے خطاب کریں گے ۔ مودی جو تجربہ کار مہم جو ہیں اور این ڈی اے اتحاد کی انتخابی مہم کے اصل چہرہ بھی ہیں، نے ابھی تک چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے امید وار کا نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ وزیر اعظم آئر لینڈ اور امریکہ کے دورہ سے29ستمبر کو واپسی کے دو دن بعد مہم میں شریک ہوجائیں گے ۔ تمام اوپنین پولیس پیش قیاسی کررہے ہیں کہ دہلی میں شکست کے بعد بی جے پی کی کامیابی ہوگی ۔ بہار میں انتخابی کامیابی سے بشمول طویل عرصہ سے منتظر جی ایس ٹی بل مودی حکومت کو ان کے اصلاحی ایجنڈہ کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ مودی جو بہار میں ہنوز ایک پر کشش شخصیت ہیں ، اس مہم کو بلندی تک لے جاسکتے ہیں ۔ مودی بہار میں انتخابی مہم میں شامل ہونے سے قبل ہی ریاست میں چار ریالیوں میں شرکت کرچکے ہیں ۔ اب 2اکتوبر کو بنکا میں اور4اکتوبر کو لکھی سرائے میں انتخابی ریالیوں میں شرکت کریں گے جہاں پہلے زمرہ کے تحت12اکتوبر کو رائے دہی ہوگی۔ بی جے پی قائدین کہہ رہے ہیں کہ پارٹی نے بہار میں ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت مرکزی وزراء اپنے حلیف قائدین کے ساتھ ہر دن انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ بی جے پی کے اعلیٰ قائدین حلیف جماعتوں ایل جے پی، آر ایل ایس پی ، اور ایچ اے ایم کے قائدین کے ساتھ نظر آئیں گے ۔ منصوبہ ہے کہ ریاست بھر میں500ریالیوں کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا جس میں قومی اور ریاستی سطح کے قائدین خطاب کریں گے ۔ این ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ نتیش کمار ۔ لالو یادو کا اتحاد، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا تحفظات میں نظر ثانی کے بیان کے بعد پسماندہ طبقات کا کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جب کہ مودی کا پسماندہ طبقہ سے تعلق اور اس کے ترقی پسند ایجنڈہ سے نتیش۔ لالو مہم میں برابری ہوجائے گی ۔ مابعد منڈل کمیشن، تحفظات کا معاملہ بہار میں ہمیشہ حساس رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ذات پات کے خطوط پرمبنی سیاست اور نتیش کمار اور لالو پرساد جیسے طاقتور قائدین بی جے پی کے اتحاد کے لئے نقصاندہ ہوسکتے ہیں ۔

Bihar polls: NDA to hold 500 rallies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں