مدرسہ کے پہلے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا پٹنہ میں افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-01

مدرسہ کے پہلے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا پٹنہ میں افتتاح

پٹنہ
ایس این بی
مولانا آزاد نیشنل اکیڈمی فار اسکلس(MANAS) نے اقلیتوں کے روایتی تعلیمی اداروں جیسے مدارس، مکاتب وغیرہ کو اقلیتی فرقوں کے لئے مہارتوں کی تربیت کے ساتھ جوڑنے کی اسکیم کا آگاز کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر برائے اقلیتی امور ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے سلطان گنج، پٹنہ اور ور ریمورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے مدرسہ انجمن اسلامیہ رفاہ المسلمین، موتیہاری میں مہارت کی تربیت کے مراکز کا افتتاح کیا۔ ان مراکز کا افتتاح وزیر برائے اقلیتی امور ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ اور وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے مشترکہ طور پر کیا ۔ اس موقع پر مسز نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ مہارتوں کی تربیت کے مراکز کا آغازملک کے طول وعرض میں اقلیتی فرقوں کو رفتار، پیمانے اور معیارات کی مہارتوںسے لیس کرنے کے مقصد کے حصول میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یہ اسکیم سبھی فریقین یعنی خصوصی تربیت دینے والوں ، سرکردہ صنعتی اداروں، کمیونٹی کے رہنماؤں اور تربیت پانے والوں کو ایک مقام پر لانے کا کام کرے گی۔ رضا کارانہ بنیاد پر گھر کے قریب مارکیٹ کی مطلوبہ مہارتوں میں اچھی کوالٹی کی تربیت سے استفادہ کرنے کے لئے ان سبھی فریقین کے مابین شراکت بے حد اہم ہے جس سے انہیں مستقل روزگار دے رک جس میں خود روزگار پر زور ہوگا ۔ تمام ملک کے کام کرنے والوں کے ساتھ ان کے مفید انضمام کے عمل میں مزید تیزی آئے گی ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کا اسکل کیپیٹل بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کے مطابق اقلیتی فرقوں کو مخصوص توجہ کی ضرورت ہے تاکہ انہیں ضروریات کے مطابق ادارہ جاتی انتظامات کے وسیلے سے مارکیٹ کے مطالبوں کے مطابق اعلیٰ درجے کی مہارتوں کی تربیت فراہم کی جاسکے ۔ MANASاس سلسلے میں سہولیات فراہم کرنے کا کام کرے گا جس سے اقلیتوں کے روایتی تعلیمی اداروں جیسے مدارس، مکاتب، خانقاہوں وغیرہ کو شامل کیا جاسکے گا جن کے پاس خالی جگہیں، عمارات موجود ہیں تاکہ اس کی پروجیکٹ پر عمل در آمد کرنے والی ایجنسیوں(PIAs) کے ساتھ تعاون کیاجاسکے جو تربیت دینے کی اعلیٰ درجے کی اہلیت رکھتی ہیں اور روایتی تعلیمی اداروں جیسے مدارس، مکاتب ، خانقاہوں وغیرہ کی خالی جگہوں میں تربیت دینے کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی صلاحیت کی حامل ہیں ۔ تربیتی پروگراموں کا معیار قائم رکھنے کی غرض سے ان تربیتی مراکز کو سیکٹر اسکل کونسل، نیشنل کونسل فار ووکیشنل ٹریننگ کے معیارات کے مطابق قائم کیا اور فروغ دیاجائے گا۔MANASسی سی ٹی وی کے لائیو کوریج اور جی پی ایس کے بائیو میٹرک آلات کے ذریعے پورے تربیتی پروگرام کی نگرانی کر کے تربیت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائے گا۔PIAاس بات کو یقینی بنائے گی کہ کورس کا نصاب ، سیشن پلان، کورس کے مشمولات اپنے اپنے سیکٹر کی اسکل کونسل(SSC) یاNCVTسے مطابقت رکھتے ہوں ۔ MANASنے اس پروجیکٹ کے لئے3.6کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جس سےMANASاپنیPIAsکے ذریعے تین مدرسوں میں مہارتوں کی تربیت کے مراکز کے پائلٹ پروجیکٹ تیار کرسکے اور اقلیتی فرقوں کے لئے مہارتوں کے فروغ اور اضافے کے پروگرام چلا سکے ۔

Skill Development Programme for Madrasa Students Inaugurated in Patna

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں