پٹیلوں کا آج سے دوبارہ احتجاج ہوگا - ہردیک پٹیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-01

پٹیلوں کا آج سے دوبارہ احتجاج ہوگا - ہردیک پٹیل

احمد آباد
پی ٹی آئی
گزشتہ ہفتہ ایک غیر معمولی جلسہ عام کے ذریعہ ملک بھر میں سنسنی پھیلادینے کے بعد پٹیل طبقہ نے کل سے تحفظات کے لئے احتجاج کے نئے دور کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احتجاج کے روح رواں نوجوان لیڈر ہردیک پٹیل نے دہلی سے واپسی کے بعد یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل سورت سے احتجاج شروع کیاجائے گا۔ ہم اس مرتبہ تعلقہ اور گاؤں کی سطح پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی جلسے منعقد کئے جائیں گے ۔ احتجاج کے اس دوسرے دور میں پورے ملک کی توجہ حاصل کی جائے گی۔ نوجوان پٹیل لیڈر نے کہا کہ آنے والے پروگراموں اور ریاست میں منعقد کئے جانے والے جلسوں کے بارے میں کل باضابطہ اعلان کیااجئے گا۔ اس مرتبہ احتجاج اس نوعیت پر ہوگا کہ سارے ملک کی نگاہیں ہمارے پروگرام پر مرکوز ہوں گے۔ ہم گاندھی جی کے راستہ پر چلیں گے ۔ احتجاج کے پہلے دور میں ہردیک پٹیل نے ایک زبردست جلسہ عام25اگست کو منعقد کیا تھا جس کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد میں کم از کم25افراد ہلاک ہوگئے ۔ دہلی کے دور ے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہردیک نے کہا کہ کئی تنظیموں نے اس احتجاج کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے کئی تنظیموں کے مکتوبات بھی دکھائے جن میں گجرو کاس پرشید، کرمی کشتر یہ مہا سبھا، انجنا چودھری سماج، راشٹریہ گجر منچ وغیرہ ہیں ۔
میسورو سے پی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ایم ملکار جن کھرگے نے آج کہا کہ پٹہ دار(پٹیل) طبقہ کے لئے تحفظات کے مطالبہ کی تحریک درست نہیں ہے ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اس سال کے اوائل میں جاٹوں کے لئے تحفظات کو مسترد کردینے کے پیچھے جو منطق ہے وہ گجرات میں پٹیل طبقہ کے لئے بھی لاگو ہوتی ہے ۔ انہوںنے یاد دلایا کہ سپریم کورٹنے سابق یوپی اے حکومت کی جانب سے جاردہ ایک اعلامیہ کو اس سال مارچ میں کالعدم کردیا تھا ۔ اس اعلامیہ کے ذریعہ دیگر پسماندہ طبقات کی مرکزی فہرست میں جاٹوں کو شامل کیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جب جاٹوں کے لئے تحفظات مسترد کردئیے گئے تو اس کا اطلاق پ ٹیلوں پر بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل طبقہ کے لئے تحفظات کا مطالبہ ناقابل تسلیم ہے ۔ سپریم کورٹنے فیصلہ دیا تھا کہ ذات پات اور تاریخی ناانصافی ایک طبقہ کو پسماندہ موقف دینے کے لئے اصول نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے پٹہ دار کا نام لیے بغیر کہا تعجب کا ظہارکہ ایک مخصوص ریاست میں70تا80فیصد زمین کا مالک ہونے والی کمیونٹی کس طرح پسماندہ طبقہ کا موقف حاصل کرسکتی ہے اور اسے تحفظات کیسے دئیے جاسکتے ہیں ؟

Patel quota protest: Rally in Madhya Pradesh today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں