عالمی معاشی صورتحال میں ہندوستان کے لیے مواقع - اعلیٰ سطحی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-09

عالمی معاشی صورتحال میں ہندوستان کے لیے مواقع - اعلیٰ سطحی اجلاس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سرکردہ کمپنیوں کے سربراہوں ، بینکرس ، ماہرین معاشیات اور وزراسے عالمی معاشی انحطاط کے درمیان معیشت کو ترقی دینے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ موجودہ عالمی صورتحال : ہندوستان کے لئے مواقع کے ایجنڈا پر یہ اجلاس ایسے وقت منعقد کیا گیا ہے جب کہ بین الاقوامی بازار انحطاط پذیر ہے اورچینی معیشت میں زوال کی وجہ سے عالمی معاشی صورتحال مین اتھل پتھل پائی جاتی ہے ۔ مودی نے صنعتکاروں سے جو کھم مول لینے اور سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کی ۔ سی آئی آئی اے کے صدر سمت مجمدار نے اجلاس کے بعد میڈیا کو یہ بات بتائی۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی ریزروبینک کے گورنر گھورام راجن، وزیر حمل و نقل و قومی شاہراہیں نتن گڈ کری ، وزیر توانائی پیوش گوئل اور وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہ غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی ۔ کل ایک سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں جدید معاشی تبدیلیوں کے اثرات اور ان سے ہندوستانی معیشت کو بچانے کے امکانات پر وسیع تر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین مکیش امبانی، ٹاٹا گروپ کے سربراہ سائرس پی مستری، ادتیہ برلا گروپ کے سربراہ کمار منگلم برلا اور بھارتی ایر ٹیل کے سنیل بھارتی متل کے علاوہ آئی آئی سی کے سربراہ وائی سی داویشور اجلاس میں شریک سرکردہ صنعتکاروں میں شامل تھے ۔ سرکاری ملکیت والی گیل انڈیا کے صدر بی سی ترپاٹھی اور بی ایچ ای ایل کے سربراہ بی پرساد راؤ، آئی سی آئی سی بینک کے سی ای اوچنداکوچراور ایس بی آئی کے صدر اروندھتی بھٹا چاریہ بھی اجلاس کے شرکاء میں شامل تھے ۔ اجلاس میں معتمد فینانس رتن پی واٹل، معتمد کامرس ، ریٹاپیوٹیا معتمد معاشی امور شکتی کانت داس اور معاشی مشیر اعلیٰ اروند سبرا منین کے علاوہ نیتی آیوگ کے صدر نشین اروند پنا گریا سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔

PM Narendra Modi chairs high-level meeting on global economic scenario

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں