من کی بات پروگرام کا ایک سال مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-21

من کی بات پروگرام کا ایک سال مکمل

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے پہلے سال کی تکمیل کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کے شہریوں سے ہر ماہ ہونے والی بات چیت سے وہ عوام کی زبردست طاقت کی حقیقت سے آگاہ ہوئے اور ہر طرح کے منفی بات کے باوجود ملک میں پائی جانے والی مثبت سوچ سے واقف ہوئے ۔ اپنے بارہویں پروگرام کے موقع پر مودی نے کہا کہ حکومت کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے کہ حقیقی طاقت ان کی گلیاروں سے پرے عوام میں ہوتی ہے۔ ان کے پروگرام کو سننے والوں کے رد عمل سے وہ اس بات کو سمجھ پائے۔ حقیقی معلوما ت تو عوام سے ہی ملتے ہیں۔ وزیر اعظمنے عوام بالخصوص نوجوانوں سے رائے دہندوں کی حیثیت سے باشعور ہونے کی اپیل کی ۔ انہوںنے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی بات چیت میں عوام سے اپیل کی کہ انتخابات میں بڑی تعداد میں حصہ لیں اور حق رائے دہی سے استفادہ کریں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر کسی کو رائے دہندہ کی حیثیت سے اپنے نام کا اندراج کروانا چاہئے اور یقینا حق رائے دہی سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے اپنا نعرہ دہرایا کہ پہلے ووٹ بعدمیں کھانا، اور کہا کہ ووٹ ڈالنا ایک عظیم کام ہے اور ہر کسی کو یہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے رول ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے صرف ایک منتظم کی حیثیت سے کام کرتا تھا لیکن اب گزشتہ چندبرسوں سے رائے دہندوں کے ذہنوں کی تبدیلی میں اہم رول ادا کررہا ہے ۔ یہ بڑی خوشگوار تبدیلی ہے ۔ وزیر اعظم نے الوار ضلع کے پون اچاریہ کی ایک تجویز کے حوالے سے عوام سے آنے والے دیوالی تہوار کے موقع پر اپنے گھروں کو مٹی کے دیوں سے روشن کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس کی وجہ سے کئی غریبوں کے گھروں میں اجالا ہوسکتا ہے۔ برقی بچت کے پس منظر میں یہ بات کہہ رہے تھے ۔ انہیں ایک بچہ کی فون کال بھی موصول ہوئی جس نے اپنا نام نہیں بتایا لیکن ہر سڑک پر کچرہ دان نصب کرنے کی تجویز دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوچھ بھارت مہم میں بچہ کی غیر معمولی دلچسپی سے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوچ بھارت مہم میں بچہ کی غیر معمولی دلچسپی سے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے عوام کو تیقن دیا کہ ان سے ملنی والی تمام تجاویز پر حکومت کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ من کی بات تو آپ کے من کی بات ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کھادی خریدنے، بیٹی کے ساتھ سیلفی لینے، پکوان گیس سلنڈر کی سبسیڈی سے امیروں کو دستبردار ہونے اور اپنے علاقہ کی صاف صفائی کے لئے کام کرنے جیسی ان کی چھوٹی چھوٹی اپیلیں اس قدر زیادہ اثر اندا ز ہوسکتی ہیں ۔ مودی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ان کی اپیل پر گیس سبسیڈی سے دستبردار ہونے والوں میں صرف امیر ہی بلکہ ریٹائرڈ ٹیچرس اور متوسط طبقہ کی عمر رسیدہ خواتین بھی شامل ہیں ۔اسی طرح کھادی کا کم از کم ایک کپڑا خریدنے ان کی اپیل کی وجہ سے کھادی کی فروخت دگنی ہوگئی ۔ وزیر اعظم نے آئندہ ماہ سبھاش چندر بوس کے ارکان خاندان کا استقبال کرنے کی بات کہی لیکن ان سے متعلق راز کی فائلوں کے منظر عام پر آنے کا حوالہ دینے سے گریز کیا ۔ 30منٹ کے پروگرام میں انہوں نے کئی مسائل پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں انہوں نے کولکتہ کے دورہ کے موقع پر سبھاش چندر بوس کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور طئے کیا تھا کہ سبھاش بابو کے خاندان کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر مدعو کریں گے ۔ گزشتہ ہفتہ انہیں یہ توثیق ملی کہ سبھاش بابو کے پچاس ارکان وزیر اعظم کی قیامگاہ آنے والے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک سے پچاس ارکان خاندان یہاں آئیں گے ان کا استقبال کرتے ہوئے وہ خوشی محسوس کریں گے ۔

My Mann Ki Baat Has Become Your Mann Ki Baat: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں