یواین آئی
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ متعصب عناصر این ڈی اے حکومت کو کنٹرول کررہے ہیں ان پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔ مسٹر گاندھی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹ پر کہا کہ مودی جی کو دنیا بھر میں ایسے متعصب عناصر نظر نہیں آرہے ہیں جن کا بڑے علاقہ پر قبضہ ہے اور حکومتوں کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں ہے لیکن انہیں ان کی حکومت اور خود ان پر کنٹرول والے متعصب عنصر نظر نہیں آرہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ کل مودی نے یہاں عالمی ہندو بدھ مت کی پہل۔ بات چیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے جس کا بات چیت کے ذریعے حل تلاش نہ کیاجاسکے ۔ آج دنیا کے بہت سے ممالک میں بڑے حصے پر ایسے متعصب عناصر کا قبضہ ہے جن پر حکومتوں کا کنٹرول نہیں ہے ۔
PM Modi cannot see intolerant non-state actor controlling his govt: Rahul Gandhi's barb on RSS
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں