مودی نفرت آمیز ایجنڈہ کے ساتھ حکمرانی کر رہے ہیں - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-27

مودی نفرت آمیز ایجنڈہ کے ساتھ حکمرانی کر رہے ہیں - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویربھدرا سنگھ کے دہلی اور شملہ میں واقع مکانات پر سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹکی جانب سے کئے گئے چھاپوں کے تئیں کانگریس نے ہفتہ کے دن مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کانگریس کے خلاف نفرت آمیز ایجنڈہ، اپنی انتہائی سرحد کو چھو چکا ہے ۔ سینئر کانگریسی قائد غلام نبی آزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی مودی کی جانب سے جاری سیاسی انتقام پر مبنی کاررائیوں کی انتہائی سختی اور ناپسندیگی کے مذمت کرتی ہے اور بی جے پی حکومت ، سی بی آئی کو اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف بی جے پی کی تحقیقاتی بیورو کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ یہ فسطائی رجحانات ، صحتمند جمہوریت کے یکسر منافی اور متغایر ہیں جس کی بقاء کے لئے کانگریس ہمیشہ ہی سے جدو جہد کرتی رہی ہے ۔ ہماری پارٹی یہی عزم ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے شروع کردہ آمرانہ ، مطلق العنانی اورسیاست پر مبنی انتقامی کارروائیوں کے خلاف جدو جہد کی جائے اور اس کی پارٹی کے حوصلے اور عزائم اس حکومت کی سیاست پر مبنی اس طرح کی حقیر اور نیچ حرکتوں اور انتقامی کارروائیوں سے اور زیادہ مزید طاقتور ہورہے ہیں۔ آزاد نے یہ بات کہی ۔ نیز راجیہ سبھا کے قائد اپوزیشن نے کہا کہ ویر بھدرا سنگھ کے خلاف عائد کردہ الزامات کوئی نئے نہیں ہیں ۔ 2012ء اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کی جانب سے اٹھائے گئے ویر بھدرا سنگھ کے خلاف انکم ٹیکس ریٹرنس کے یہی الزامات تھے تاکہ ان کی شبیہ کو بگاڑا جائے اور انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کو روکا جائے ۔ کسی بھی بات کا مبالغہ اور بڑھا چڑھا کر اور مرچی مسالے لگا کر پیش کرنا اور بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈے کرنا یہی بی جے پی کا شیوہ رہا ہے ۔ اس کے باوجود ریاستی عوام نے ان کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے کانگریس ہی کو بڑی بھاری اکثریت کے ساتھ ، برسراقتدار لایا ہے ۔ ان حقیر اور نیچ کاررائیوں کا مقصد محض یہی ہے کہ بی جے پی قائدین کی جانب سے مودی گیٹ ، ویاپم اسکام، چھتیس گڑھ پی ڈی ایس، راجستھان کانکنی اسکام ، مہاراشٹراچکی اورٹنڈر اسکام ، جعلی ڈگری اسکام، بینک اسکام اور دیگر متعددرشوت خوری اور غیر متناسب اثاثہ جات کیسس سے عوام کی نظریں ہٹائی جائیں ۔ آزاد نے کہا کہ ویر بھدرا سنگھ نے پہلے ہی اتھاریٹیز کو اپنی تمام انکم ٹیکس ریٹرن تفصیلات سپرد کردی تھیں اور متعدد سطحوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہین ۔ ان کی زرعی انکم کا معاملہ انکم ٹیکس کی عدالتی مرافعہ ٹریبونل میں زیر التوا ہے ۔ اب وزیر اعظم سے یہ سوال ہے کہ وہ اپ نی مرکزی وزیر برائے امور خارجہ سشما سوراج اور راجستھان کے وزیر اعظم وسندھرا راجے اور مودی گیٹ اسکام میں ملوث دیگر کے ہاں چھاپے مارنے کا عمل کیوں نہیں کررہے ہیں ؟ آزاد نے استفسار کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

Congress: Modi running government with hate agenda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں