اگلے ماہ ہند و چین فوجی مشقیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-20

اگلے ماہ ہند و چین فوجی مشقیں

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اور چین کے درمیان 5ویں مشترکہ فوجی مشقیں چینی پیپلز لبریشن آرجی( پی ایل اے) کے جنوبی فوجی علاقہ کنمنگ میں انجام پائیں گی ۔ دفاعی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ 15روزہ طویل یہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب11اکتوبر کو منعقد ہوں گی ۔ اس میں دونوں افواج کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔ ان فوجی مشقیں جن کا کوڈ نام ہاتھ میں ہاتھ رکھا گیا ہے ، ہندوستان اور چین کی جانب سے سرحدی علاقہ برتسی میں دونوں فوجوں کے مد مقابل آجانے کے بالکل ایک ماہ بعد منعقد ہوں گی ۔ تاہم برتسے اور چوشل سرحدی پوسٹ کے مقامی فوجی کمانڈرس کی مسلسل میٹنگوں کے دوران اس مسئلہ کو حل کرلیاگیا۔ یہ2007ء کے بعد سے تیسری مرتبہ ہے کہ چین نے فوجی سطح کی مشقوں میں ہندوستانی فوج کی میزبانی کررہا ہے ۔ یہ سالانہ مشقیں ہندوستان اور چین کے درمیان باری باری سے منعقد کی جاتی ہیں۔ تاہم یہ مشقیں ویزا مسئلہ پر 4سال تک روک دی گئی تھیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں