سرحد پر امن میں خلل ڈالنے والوں کو سخت انتباہ - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-14

سرحد پر امن میں خلل ڈالنے والوں کو سخت انتباہ - راجناتھ سنگھ

بھوپال
پی ٹی آئی
سرحد پر امن میں خلل ڈالنیو الوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ اگر کسی نے پہلی گولی چلائی تو ملک اس کا جواب دینے میں پس و پیش نہیں کرے گا اور زور دے کر کہا کہ حکومت کشمیر پر نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان سے بات یت کرنے کے لئے تیار ہے ۔ قومی سلامتی چیلنجس اور حکمت عملی کے عنوان پر ایک لکچر سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش کی ہے اور کسی کے معاملہ میں دخل اندازی نہ کرنے کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہے لیکن اگر کسی نے ہم پر پہلے گولی چلائی تو ہم جوابی فائرنگ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھیڑیں گے نہیں لیکن چھوڑیں گے بھی نہیں۔ پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر اٹھانے کا حوالہ دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاک رینجرس اور ان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے واضح کردیا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا اور اگر وہ بات کرنا ہی چاہتے ہیں تو صرف پاک مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بات کریں۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ پاک رینجرس ہمارے سپاہیوں پر فائر کیوں کرتے ہیں۔ پہلے آپ گولی چلاتے ہیں پھر ہم اس کا جواب دیتے ہیں کیونکہ نہ ہم دونوں دہشت گردی پر گولی چلائیں اور اس کا خاتمہ کردیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی تقریبا 23ہزار کلو میٹر طویل سرحد کی حفاظت ایک چیلنج ہے لیکن ساتھ ہی یقین دلایا کہ یہ بہت ہی محفوظ ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان آئندہ دس تا پندرہ برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا لیکن بعض قوم دشمن عناصر ہندوستان کو اس حالت میں دیکھنا نہیں چاہتے ۔ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان بقائے باہم پر یقین رکھتا ہے اور دنیا میں یہ واحد ملک ہے جہاں اسلام کے تمام72فرقے موجود ہیں۔ کسی اور ملک میں حتی کہ مسلم ممالک میں بھی تمام72فرقے نظر نہیں آئیں گے ۔ یہی حال عیسائیت اور بدھ مت کا بھی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارتی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کی قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے ہی متحدہ عرب امارات جیسا ملک دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے مسئلہ پر ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ اس سے قبل اس کا کوئی تصور نہیں تھا ۔ سرحدوں پر چوکسی کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں بنگلہ دیش کو گایوں کی اسمگلنگ قبل ازیں22لاکھ سے گھٹ کر محض تین لاکھ تک ہوگئی ۔ یہ اعداد صرف بی ایس ایف نے ہی نہیں بلکہ اس مسئلہ پر کام کرنے والی این جی اوز نے بھی بتائے ہین ۔ شمالی مشرقی علاقہ کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وہاں70دہشت گرد تنظمیں سر گرم ہیں اور ان سے نمٹنا چیلنج سے کم نہیں لیکن وہاں تبدیلی نمایاں طور پر نظر آرہی ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں انتہا پسند تنظیم این ایس سی این ۔ آئی ایم سے حالیہ معاہدہ کا حوالہ دیا۔ نکسل مسئلہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ملک کے26اضلاع اس لعنت سے متاثر ہیں اور متعلقہ ریاستی حکومتیں موثر انداز میں مرکز کی مدد کے ساتھ مسئلہ سے نمٹ رہی ہیں ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ نے نکسل ازم کو دہشت گردی سے بڑا خطرہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت کو بگاڑنے ایک بین الاقوامی سازش کے تحت ملک میں نکسل ازم موجود ہے ۔

India will not hesitate to retaliate if disturbed: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں