ہندوستانی نژاد اشوک سریدھرن جرمن شہر بان کے میئر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-15

ہندوستانی نژاد اشوک سریدھرن جرمن شہر بان کے میئر منتخب

ashok-sridharan-bonn-mayor
برلن
پی ٹی آئی
جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی پارٹی کرسچین ڈیمو کریٹک یونین (سی ڈی یو) کے میئر کے امید وار ہندوستانی نژاد اشوک سریدھرن نے شہر بان میں منعقدہ میئر کا انتخاب با آسانی جیت لیا ۔ اس طرح وہ جرمنی کے کسی بڑے شہر میں میئر کا عہدہ حاصل کرنے والے اولین ہندوستانی نژاد شخص بن گئے ۔ 49سالہ سریدھرن نے کل منعقدہ رائے دہی میں50۔06فیصد کے ساتھ قطعی اکثریت حاصل کی۔ اس فتح سے شہر سے تعلق رکھنے والی سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی( ایس پی ڈی) کی 21سالہ دور حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا ۔ سریدھرن جو ہندوستان سے یہاں آنے والے ایک شخص اور ایک جرمن خاتون کے فرزند ہیں ، 21اکتوبر کو اپنے عہدہ سے ہٹنے والے میئر جرگن نمپٹس سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں گے ۔ تا حال وہ بان کے پڑوسی ٹاؤن کونگس وینٹر کے بلدی نظم و نسق میں اسسٹنٹ میئر اور خازن کے طور پر بر سر خدمت تھے ۔ بیشتر سیاسی مبصرین کے لئے سریدھرن کا یہ مظاہرہ چونکا دینے والا ہے جنہوں نے انتخابات میں قریبی مقابلہ کی پیشگوئی کی تھی ۔ سریدھرن کے قریبی حریف ایس پی ڈی کے پیٹرروہنسٹ روتھ کو23۔68فیصدجب کہ گرین پارٹی کے امید وار ٹام شمیڈ کو22۔14فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔ شہر سے تعلق رکھنے والے245,000رائے دہندوں کے منجملہ محض45فیصد نے ووٹ کا استعمال کیا ۔ پچھلی مرتبہ بان میں2009ء میں منعقدہ انتخابات کے مقابلہ میں اس مرتبہ رائے دہی کا تناسب کم رہا۔

Indian-origin man becomes Mayor of Germany's Bonn city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں