حیدرآباد میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-08

حیدرآباد میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں آج بھی تیز رفتار بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ سٹرکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں۔ موٹر گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ۔ راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ چادر گھاٹ ، ملک پیٹ ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، وستھلی پورم، میں کمر برابر پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا تھا۔ پنجہ گٹہ، امیر پیٹ ، صنعت نگر ، لکڑی کا پل، ٹولی چوکی، مہدی پٹنم ، نامپلی، ملے پلی، آصف نگر ، معظم جاہی مارکٹ ، عابڈس، کوٹھی بشیر باغ، نارائن گوڑہ، چکڑ پلی، چلکل گوڑہ ، سکندرآباد ، لالہ گوڑہ اورآس پاس کے علاقوں میں بھی ایک تا دو فٹ پانی جمع ہوگیا ۔ عثمان گنج، اور گولی گوڑہ میں نالہ ابل پڑا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ اور آندھر اپردیش میں بھی وقفہ وقفہ سے زبردست بارش ہوئی ۔ کڑپہ میں الکٹرک شاک سے دو افراد جھلس کر فوت ہوگئے ۔ اور دیوار گرنے سے ایک دو سالہ لڑکی فوت ہوگئی ۔ سنتوش نگر میں پارک کی ہوئی دو پہیہ والی گاڑیاں بہہ گئیں شنکر نگر چار گھاٹ میں ایک مکان مہندم ہوگیا۔ سنتوش نگرمیں موٹر سیکل بہہ گئی۔ بلدیہ کے کمشنر نے بتایا کہ75ایمر جنسی ٹیموں کو چوکس رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام21111111پر شکایت درج کروا سکتے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ48گھنٹوں میں صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ وقفہ وقفہ سے ہلکا اور تیز بارش ہوگی ۔ اس ذرائع نے بتایا کہ شہر کے مختلف مقامات پر مختلف مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔

Heavy rains to continue in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں