توانائی بچت مہم - آندھرا کو کلیدی رول ادا کرنے کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-14

توانائی بچت مہم - آندھرا کو کلیدی رول ادا کرنے کا مشورہ

حیدرآباد
یو این آئی
چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں حکومت آندھرا پردیش نے ریاست میں توانائی بچت مہم کو مشن کے طور پر لیا ہے ۔ اس سے ریاست میں معاشی ترقی اور ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی ۔ مزکر نے اے پی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وزارت برقی کی جانب سے شروع کی جانے والی ملک گیر شعور بیداری مہم میں کلیدی رول انجام دے ۔ اس ملک گیر مہم میں اسکولی بچوں کو شراکت دار بناتے ہوئے عوام میں توانائی بچت کے لئے شعور بیدار کرے ۔ اس ضمن میں سکریٹری وزارت توانائی پی کے پجاری نے ریاستی چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ اور چیر مین ریاستی انرجی کنزرویشن مشن کو مکتوب ایصال کرتے ہوئے ان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ توانائی کی پیداوار اور اس کی بچت کو یقینی بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کا اہم ایجنڈہ ہے جو ملک کے استحکام اور اس کی معیشت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ توانائی سیکوریٹی کو یقینی بنانا ہے۔ توانائی کی بچت کے جذبہ کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیورو آف انرجی ایفیشنسی نے فیصلہ کیا ہے کہ توانائی بچت کے موضوع پر ملک بھر میں مسابقتی مقابلے منعقد کئے جائیں اور توانائی بچت پر ریکنگ اور ایواڈ دئیے جائیں گے ۔ اے پی کے انرجی سکریٹری و نائب صدر نشین مشن اجے جین نے کہا کہ کنزرویشن مشن، ریاست کے تمام اسکولس اور کالجوں میں انرجی کنزرویشن کارپس( ای سی سی) کے قیام کے لئے کوشاں ہے ۔ ان تعلیمی اداروں میں این سی سی کے طلبہ، تاونائی بچت مہم کو فروغ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیمات کے سکریٹری آر پی سسوڈیہ کا بطور خاص شکریہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے اسکولس میں ملک گیر مہم کے سلسلہ میں توانائی بچت کے موضوع پر پینٹنگ مقابلوں کے اہتمام کی ڈی ای اوز کو ہدایت دی ہیں۔

A.P on 'Save Energy' campaign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں