حالیہ بارش - آئندہ گرما تک واٹر بورڈ حیدرآباد کو پانی سربراہ کرنے کے موقف میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-14

حالیہ بارش - آئندہ گرما تک واٹر بورڈ حیدرآباد کو پانی سربراہ کرنے کے موقف میں

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
شہریان حیدرآبار و سکندر آباد کے لئے خوشخبری ہے کہ پینے کے پانی کی سربراہی کرنے والے ذخائر آب میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ حمایت ساگر ، سری سلیم، ناگرہ جنا ساگر، ذخائر آب میں کافی مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ یہ تمام ذخائر آب تقریبا خشک ہوگئے تھے جس سے عہدیدار پریشان تھے ، لیکن حالیہ بارش کی وجہ سے تنگبھدراندی ابل پڑی جس سے کرشنا کا پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا ۔ سری سیلم سے پانی چھوڑا گیا جو ناگرجنا ساگر پہنچ کر کرشنا ندی میں جا ملا۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے انجینئروں نے فیصلہ کیا کہ ضرورت کے مطابق پانی ذخائر آب سے چھوڑا جائے تاکہ دونوں ریاستوں کے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے ۔ حمایت ساگر کے ذخائر آب میں دو فٹ پانی کا اضافہ ہوا ۔ حیدرآباد ورٹر ورکس کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سال گرما تک بغیر کسی رکاوٹ کے پانی کی سربراہی کی جاسکتی ہے ۔ عثمان ساگر کے پانی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ واٹر ورکس کے ذرائع نے بتایا کہ پہلے عثمان ساگر سے یومیہ25ملین گیلن ، حمایت ساگر سے15بلین گیلن، سنگورپراجکٹ سے25ملین گیلن ، مانجرا سے45ملین گیلن، اکم پلی کرشنا 1اور 2سے180ملین گیلن پانی کی کرشنا مرحلہ 3سے90گیلن پانی ، مجموعی طور پر 430ملین گیلن پانی حاصل کیاجاتا تھا ۔ بعد میں اس میں کمی کرکے365ملین گیلن پانی حاصل کیاجارہا تھا ۔ سری سیلم سے20ٹی ایم سی پانی حاصل کیاجارہا ہے ۔ اس کا پانی آندھرا کو بھی سربراہ کیاجاتا ہے ۔

Bountiful rain: Hyderabad now in safe zone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں