یمن پر سعودی حملے میں 20 ہندوستانی ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-09

یمن پر سعودی حملے میں 20 ہندوستانی ہلاک

نئی دہلی
یو این آئی
یمن کے جنگ سے متاثرہ حدید ہ شہر کی بندرگاہ پر آج فیول کے اسمگلروں پر سعودی عرب کے حملوں میں کم از کم بیس ہندوستانی شہری ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع نے کہا کہ حدید ہ بندرگاہ کے قریب ال کھوکھا علاقہ میں دو کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ وزارت خارجہ کے عہدیدار نے اس واقعہ کی توثیق یا تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقائئق معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہین ۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد نے حدیدہ بندرگاہ پر فیول کے اسمگلرس پر فضائی حملے کئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ماریب صوبہ میں فضائی حملوں میںبارہ حوثی بھی ہلاک ہوئے جہاں باغیوں کے حملے میں اس ہفتہ کے اوائل میں یو اے ای کے45 سپاہی ہلاک ہوئے تھے ۔ الحوثیوں کے عہدیدار نے توثیق کی ہے کہ آج20سے زائد فضائی حملے کیے گئے ۔ سعودی عرب کے ولیعہد پرنس محمد بن سلمان نے سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے سے بات چیت کرتے ہوئے توثیق کی کہ اتحاد باغیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو شکست دینے تک اپنے آپریشنس جاری رکھے گا ۔ وزارت خارجہ کے عہدیدار نے ہندوستانیوں کی ہلاک کی اطلاعات پر بتایا کہ اس رپورٹ کی آزادانہ طور پر توثیق نہیں ہوئی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے یو این آئی کو بتایا کہ وہ حقائق معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ رپورٹ میں ماہی گیروں، الحوثیوں کی نیوز ایجنسی صبا اور طبی ذرائع کا حوالہ دیا گیا ۔ گزشتہ ہفتہ الحوثیوں کے حملہ میں60اتحادی سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور دوسرے مقامات پر اپنے حملون میں شدت پیدا کردی ہے ۔ یمن مین ہندوستان کا سفارتخانہ کام نہیں کررہا ہے جسے اپریل کے مہینے میں حالات کی وجہ سے بند کیا گیا۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
کئی علماء ، مفتیان اور ائمہ نے مشرق وسطی میں سرگرم دہشت گردم تنظیم داعش کے لیڈرس، جنگجوؤں اور اس کے حامیوں کے خلاف فتوے جاری کئے ہیں اور ان کی کارروائیوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف قرار دیا ہے ۔ ممبئی کے اسلامی ڈیفنس سائبر سل تنظیم کے صدر عبدالرحمن انجاریہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران مسلم علماء اور رہنماؤں کے فتاوے جمع کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فتوے میں کہا گیا کہ اسلام تشدد کو مسترد کرتا ہے جب کہ داعش تشدد پر یقین رکھتی ہے ، فتوے میں عالمی برادری سے کہا گیا کہ وہ اس دہشت گرد تنظیم کے صفائے کے لئے فوری اقدامات کرے جس نے خطہ میں تباہی پھیلائی ہے اور جنوبی ایشیا کے علاقہ میں بھی اپنے پنجے پھیلا رہی ہے ۔ یہ فتاوے 15جلدوں میں ہیں اور ان کی نقول اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون اور دوسرے قائدین کو روانہ کی گئی ہیں۔ عبدالرحمن نے ادعا کیا کہ ایک ہزار50سے زیادہ علماء نے داعش کے خلاف فتوے جاری کئے ہیں اور کہا ہے کہ اس کے خیالات غیر اسلامی اور غیر انسانی ہیں ۔

20 Indians killed by Saudi-led air strikes on Yemen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں