کاٹجو کا تبصرہ شہرت حاصل کرنے کا ہتھکنڈہ - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

کاٹجو کا تبصرہ شہرت حاصل کرنے کا ہتھکنڈہ - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
شیو سینا نے آج پریس کونسل کے سابق صدر نشین جسٹس مارکنڈے کاٹجو کی جانب سے مہاتما گاندھی اور سبھاش چندر بوس کے بارے میں بلاگ پر اظہار خیال کو شہرت حاصل کرنے کا ہتھکنڈہ قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مقبول قائدین کو بدنام کرنا ان کا کام بن گیا ہے ۔ سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں کہا گیا ہے کہ کاٹجو جن کا جدو جہد آزادی میں کوئی رول نہیں ہے، ہوسکتا ہے کل بھگت سنگھ ، سکھدیو اور راج گرو کو برطانیہ کا ایجنٹ قرار دے دیں۔ وہ سوتنتر ویر ساور کرکو بیرسٹر محمد علی جناح کا ایجنٹ بھی قرا ر دے سکتے ہیں ۔چھوٹا شکیل جیسے مجرم شہرت حاصل کرنے میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہیں ۔ مارکنڈے کاٹجو جیسے لوگ بھی ایسے ہی ہتھکنڈے اپناتے ہیں ۔ واضح رہے کہ سابق سپریم کورٹ جج جسٹس کاٹجو نے اپنے ایک بلاگ میں مہاتما گاندھی کو برطانوی ایجنٹ اور سبھاش چندر بوس کو جاپانی ایجنٹ قرار دیا تھا ۔ سامنا کے اداریہ میں کہا گیا کہ کاٹجو نے جدو جہد آزادی اور لوک مانیہ تلک جیسے مجاہدین آزادی کی توہین کی ہے ۔ یہ انتہائی حیرت انگیز ہے کہ وہ عظیم شخصیتوں کو بدنام کرنے کے باوجود پرسکون زندگی گزار رہے ہٰں ۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے قبل ازیں سابق جج کے تبصرہ کی مذمت کی تھی ۔ لوک سبھا میں12مارچ کو ، راجیہ سبھا میں11مارچ کو ان کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئی تھیں۔

Shiv Sena dubs Justice Markandey Katju's blogs as 'publicity stunts'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں