سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مرکز سے خصوصی فنڈ کا مطالبہ - مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مرکز سے خصوصی فنڈ کا مطالبہ - مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی

کلکتہ
یو این آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے 12اضلاع کو سیلاب سے متاثرہ قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے خصوصی فنڈکا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست میں سیلاب اور بارش سے مرنیو الوں کی تعداد 83تک پہنچ گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سیلاب کی بد ترین صورتحال کے لئے دامودر ویلی کارپوریشن کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرج سے پانی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فصل اور انسانی جانوں کا اتلاف ہوا۔ سبھی متاثرہ اضلاع کے افسران کے ویڈیو کانفرنسگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کہ انہوں نے دامودر ویلی کارپوریشن سے پانی نہیں چھوڑنے کے پہلے ہی اپیل کی تھی ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ11-12اگست کو وہ دہلی کے دورہ پر رہیں گی۔ اس درمیان وہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے تاکہ ان کے ساتھ سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا اور نیشنل ڈسٹائر ریلیف فنڈ سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دامودار ویلی کارپوریشن کے پانی چھوڑنے کا مسئلہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی وزیر برائے بر قیات پیوش گوئل سے دامودر ویلی کارپوریشن کے خلاف شکایت کردی گئی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کارپوریشن کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وہ پانی جمع کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں مگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ ہم لوگ ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں مگر ان کا رویہ عدم تعاون پر مبنی ہوتا ہے ۔ دوسری جانب دامودر ویلی کارپوریشن نے ممتا بنرجی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیلاب پانی چھوڑنے کی وجہ سے نہیں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لگاتار بارش اور خلیج بنگال میں کیمون طوفان اور ہاٹی ٹائیڈ کی وجہ سے سیلاب آیا ہے ۔ دوسری جانب جنوبی بنگال میں آج سیلاب کا پانی کچھ کم ہوا ہے اور بارش نہیں ہونے کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد83ہوگئی ہے۔2213ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں جس میں4,31لاکھ افراد رہ رہے ہیں اور416میڈیکل کیمپ بھی کھولے گئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے کل62لاکھ افرا د متاثر ہوئے ہیں ۔ محکمہ قدرتی آفات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آج مزید14افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ ممتا بنرجی نے اپنے کابینی رفقاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین علاقوں کا دورہ کریں اور ریلیف تقسیم کا جائزہ لیتے رہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ24گھنٹے صورت حال پر نظر رکھیں ۔ بردوان ، ہوڑہ مغربی و مشرقی مدنی پور، دونوں جنوبی و شمالی24پرگنہ ، ندیا، مرشدآباد ، بانکوڑا اور بیر بھوم اضلاع میں بارش اور ہائی ٹائیڈ نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح میں کمی آئی ہے ۔ ریاستی وزیر آبپاشی راجیب بنرجی نے کہا کہ اگلے چند دن بارش نہیں ہوئی اور بیرج سے پانی نہیں چھوڑا گیا تو سیلاب کا پانی بہت ہی جلد گھٹ جائے گا۔

Mamata declares 12 districts flood-hit, demands Central funds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں