بنگال میں تشدد اور بے چینی کے لئے اپوزیشن ذمہ دار - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-29

بنگال میں تشدد اور بے چینی کے لئے اپوزیشن ذمہ دار - ممتا بنرجی

کولکتہ
پی ٹی آئی، یو این آئی
چیف منسٹر بنگال ممتا بنرجی نے کانگریس، بی جے پی اور کمیونسٹ جماعتوں پر بنگال میں ہنگامہ آرائی اور کشیدگی پیدا کرنے کے لئے ساز باز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکز سے کہا کہ وہ اپنی ناکامیوں کا جائزہ لے۔ یہاں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو اپنی مرکزی حکومت کی طرف دیکھنا چاہئے جو اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ بائیں محاذ کی جانب سے کسانوں کی ریالی کے دوران پارٹی ورکروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے ایک دن بعد ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے طلباء لیڈروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس طرح کے واقعات کو دوبارہ دہرائے نہ جائیں ۔ ترنمول کانگریس کے طلباء ونگ ترنمول چھاتر پریشد کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلبا کی ذمہ داری ہے کہ کل جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کو دوہرایا نہ جائے ۔ بایاں محاذ نے سیلاب سے متاثرین کے درمیان ریلیف کی تقسیم میں گڑ بڑ اور مہنگائی کے خلاف ریاستی سکریٹریٹ کے گھیراؤ کے لئے کسانوں کی ایک ریالی طلب کی تھی جسے راستہ میں روک دئیے جانے کے خلاف بائیں محاذ کے ورکروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی جس میں بائیں محاذ کے صدر نشین بمن بوس اور دیگر پولیس ملازمین زخمی ہوگئے تھے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بائیں محاذ کے ورکروں کے حملہ میں25سے 30پولیس ملازمین اس جھڑپ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سی پی ایم نے کہا کہ بائیں محاذ مغربی بنگال کے صدر نشین بمن بوس اور دیگر200کے قریب لیڈر اور ورکرس پولیس کی لاٹھی چارج میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بایاں محاذ سیاست کی وجہ سے ریاست کو تشدد کی آگ میں جھونکنے کی تیاری کرہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جنہیں عوام نے رد کردیا ہے وہ اپنے قدیم روش پر لوٹتے ہوئے ریاست میں تشدد کو پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ چار افراد اور 40پتھروں سے سیاست کی جارہی ہے ۔

opposition responsible for the Bengal violence and unrest Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں