یو این آئی
بالی ووڈ فلم ساز مہیش بھٹ کا خیال حقیقی زندگی میں تبدیل ہوگیا کیوں کہ انہوں نے شینا بورا قتل کیس سے ملتی جلتی کہانی، امسال مئی میں ہی تحریر کرلی تھی ۔ جب شینا بورا کی خبر الیکٹرانک میڈیا پر دکھائی گئی تو بھٹ حیران رہ گئے کیوںکہ یہ ان کی خیالی کہانی”اب رات گزرنے والی ہے” سے مشابہ ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں آج یہ بات کہی ۔ انکس میڈیا کے سابق سی ای اوپیٹر مکرجی کی بیوی اندرا مکرجی ، جس پر اپنے بیٹی کے قتل کا الزام ہے کہ خبر دیکھ کر فلم ساز حیران رہ گئے کیوںکہ جو کہانی انہوں نے گرودیو بھلا کے لئے لکھی وہ اندرانی کی کہانی سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے ۔ بھٹ نے کہا کہ پیٹر، جہنم کے جن حالات سے گزر رہے ہیں مجھے ان سے ہمدردی ہے اور ان کے ناقابل بیان المیہ کو بیان کرنے کی یہ جذباتی کوشش نہیں ہے، لیکن یہ بات سننے میں عجیب میں لگے گی ، حقیقت یہ ہے کہ یہ زندگی کی نقل کرنے والی کہانی نہیں بلکہ کہانی کی نقل کرنے والی زندگی ہے ۔ تاہم بھٹ نے ان کی خیالی کہانی کی تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہانی میرے تصور سے نکلی ہے ۔ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ہمارے ارد گرد حقیقت میں وقوع پذیر ہورہی ہے ۔ جہاں دولتمند اور طاقتورلوگ بستے ہیں ۔ یہ خالص تصوراتی کہانی اور حقیقی زندگی کی اتفاقیہ مشابہت مجھے خوفزدہ کرتی ہے ۔
Bhatt's imaginary story similar to Sheena Bora murder case
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں