آئی اے این ایس
سعودی عرب میں ہندوستانی قونصل جنرل بی ایس مبارک نے آج ہندوستان کی69ویں یوم آزادی پر کہا کہ تارکین وطن اپنی سخت محنت ، عزم اور ڈسپلن اور قانون کی پاسداری کرنے والی فطرت کے ذڑیعہ یہاں خیر سگالی حاصل کی ہے ۔ میں اس موقع پر غیر مقیم ہندوستانی برداری کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں ۔ جس نے سعودی عرب میں ہندوستان کے مثبت شبیہ کو بنایا ہے اور ہند۔ سعودی تعلقات کو فروغ دیا ہے ۔ ہندوستانی برادری کو دئیے گئے مبارک کے پیام کے حوالے سے عرب نیوز نے یہ اطلاع دی۔ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط روابط کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط فریم ورک برائے حکمت عملی کی شراکت داری دونوں ملکوں کے مابین پائی جاتی ہے ۔ ان روابط سے باہمی تعلقات کو قابل قدر حد تک فروغ دینے میں مدد ملی ہے جس کی قدر سال2014-15اور35۔61ملین ڈالر رہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میک ان انڈیا مہم جو سعودی عرب کے مغربی خطہ میں شروع کی گئی ہے اس سے سعودی سرمایہ کاروں میں زبردست دلچسپی ظاہر ہوئی ہے ۔ مبارک نے کہا کہ جاریہ سال ہندوستان سے عازمین حج کے لئے پروازیں16اگست سے شروع ہوں گی ۔ گزشتہ سال1,36,000ہندوستانی عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی اور سلطنت سے بڑی طمانیت کے احساس کے ساتھ واپس ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں2۔5ملین ہندوستانیوں کی سب سے بڑی غیر مقیم برادری ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں