ترک نیشنلسٹوں نے اقلیتی حکومت کو مسترد کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-16

ترک نیشنلسٹوں نے اقلیتی حکومت کو مسترد کر دیا

انقرہ
رائٹر
ترقکی کی نیشنلسٹ اپوزیشن نے واضح کردیا کہ وہ اقلیتی حکومت کی تائید نہیں کرے گی جس سے ملک کو وسط مدتی انتخابات کی طرف حکمراں پارٹی کے ساتھ لے جانے اور ملک پر کنٹرول کرنے طیب اردگان کا مقصد مشکل میں پڑ گیا ہے ۔ اے کے پارٹی اور اہم اپوزیشن پارٹی پی ایچ پی کے درمیان کل ایک بڑا اتحاد قائم کرنے کے لئے مذاکرات ہوئے ۔ جس سے یہ اندازہ ہونے لگا کہ موسم بہار میں انتخابات ضروری ہے ۔ ایسے میں حکمراں پارٹی نیشنلسٹ پارٹی کی تائید لازمی ہوگئی ہے۔ غیر یقینی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب نیٹو کے ارکان کو قومی سیکوریتی کے لاحق خطرہ کے بارے میں الجھن پیدا ہوئی جو داعش شورش پسندوں اور کرد عسکریت پسندوں سے سرحد پر جدو جہد سے دو چار ہے۔ کل لیرا کرنسی کو زبردست دھکہ پہنچا جب وہ اسٹاک مارکٹ میں اس کی قدر میں کمی آئی۔ واضح رہے کہ اے اے کے پی7جون کو ہوئے انتخابات میں اپنی اکثریت سے محروم ہوگئی جس سے پہلی مرتبہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد2002میں ترکی غیر یقینی کیفیت کا شکار ہوچکا ہے ۔ وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے کل جمعرات کو پارلیمنٹ میں اس بات پر زور دیا تھا کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے نئی رائے دہی کروائی جائے ۔ اپنی حکومت سے یہ امید ظاہر کی کہ ایم ایچ پی کے ساتھ معاہدے سے نئے انتخابات ہونے تک اقتدار کو برقرار رکھا جاسکے گا لیکن ایم ایچ پی نے اے کے پی کے اقلیتی انتظامیہ سے وابستگی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور کہا کہ یہ ایک اقلیتی حکومت ہوگی جسے ہم مسترد کرتے ہیں ۔ ایم ایچ پی کے نائب چیر مین نے رائٹر کو یہ بات بتائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کے لئے نیشنلسٹ پارٹی کی شرائط کو قبول کرنے تیار نہیں ہو تو مذاکرات کے امکانات محدود ہوجائیں گے ۔

Turkish nationalists reject minority government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں