مغربی بنگال میں شدید بارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-02

مغربی بنگال میں شدید بارش

کولکتہ
پی ٹی آئی
مغربی بنگال کے جنوبی اضلاع میں بادل ٹوٹ کر برسے اور زبردست بارش سے ریاستی دارالخلافہ میں عام زندگی متاثر ہوئی۔ صبح سے جاری موسلا دھار بارش کے سبب نہ صرف سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں بلکہ ریل مسافرین بھی اس سے متاثر ہوئے بیشتر علاقے زیر آب آگئے ۔ محکمہ موسمیات نے صبح8:30بجے تک24گھنٹوں کے دوران 33.6ایم ایم بارش درج رجسٹر کیا۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال کے دریائی علاقوں میں کل تک شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ نے یہ وضاحت بھی کی کہ طوفان کو مین اب عملی طور پر محدود ہوکر رہ گیا ہے اور کمزور ہونے کے سبب دباؤ کا موجب بنا ہے ۔ بنگلہ دیش میں طوفان کو مین کے نتیجہ میں زمینی تودے کھسکنے کے کئی واقعات پیش آئے تھے ۔ موسم کی اس کیفیت سے شمال مغربی اور مغربی علاقوں کے متاثر رہنے کا اندیشہ ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں