حیدرآباد کے گچی باؤلی علاقہ میں ڈاٹا انالیٹکس پارک کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-02

حیدرآباد کے گچی باؤلی علاقہ میں ڈاٹا انالیٹکس پارک کا منصوبہ

حیدرآباد
یو این آئی
وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تلنگانہ کے ٹی راما راؤ نے آج کہا ہے کہ ریاستی حکومت ، شہر کے علاقہ گچی باولی میں ڈاٹا انا لیٹکس پارک قائم کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ مادھا پور میں ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے راما راؤ نے کہا کہ ہندوستان بھر میں کہیں بھی اس قسم کا پارک فی الوقت موجود نہیں ہے ۔ راما راؤ نے کہا کہ اس تعلق سے انجینئرنگ اسٹاف کالج آف انڈیا کو ایک تجویز روانہ کی گئی ہے جو پیشہ ور انجینئر وں کا ایک بڑا ادارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں اس تعلق سے فیصلہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ڈائرکٹرس کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ پارک کہاں قائم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ یہ پارک علاقہ گچی باولی کے اطراف قائم کیاجائے گا۔ راما راؤ نے کہا کہ ڈاٹا انا لیٹکس ایک ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی ہے جس سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزس انتہائی اہم ہوتے ہیں اور ان کی حکومت بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ ان انٹر پرائزس کی ہمت افزائی کے لئے پابند ہے ۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے کونڈا پور میں اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزس ٹاور قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ تاہم انہوں نے اس تعلق سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

Telangana government to set up India's first data analytics park
India's first data analytics park to come up in Gachibowli

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں