پاکستان میں 10 بلین ڈالر کی لاگت سے چین نیوکلیر پلانٹ تعمیر کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-21

پاکستان میں 10 بلین ڈالر کی لاگت سے چین نیوکلیر پلانٹ تعمیر کرے گا

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج چین کے مدد والے10بلین ڈالر نیو کلیر پاور پراجکٹ کی تعمیر کے کام کا افتتاح کیا۔ کراچی نیو کلیر پاور پلانٹ1100میگاواٹ برقی تیا رکرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔ یہ پلانٹ چین کی مدد سے تعمیر کیاجائے گا جو پاکستان مین برقی توانائی اور انفراسٹرکچر پراجکٹس کے شعبہ میں سب سے بڑا سرمایہ کار بنا ہے۔ یہ پراجکٹ پاکستان اور چین کے درمیان صحتمندانہ دوستانہ کی ایک مثال ہے۔ ہم چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کی مسلسل تائید پر شکر گزار ہیں ۔ شریف نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو بھی اس بات کے لئے بھی مبارکباد دی کہ اس نے بروقت پراجکٹ آغاز کردیا جب کہ اس کا سنگ بنیاد نومبر2013میں رکھا گیا ۔ 10بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیاجانے والا پراجکٹ سیول سوسائٹیز کی کارکنوں کی جانب سے مخالف پر موضوع بحث بنا ہوا ہے ، جنہوں نے الزام عائد کیاہے کہ یہ پراجکٹ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے ذریعہ تعمیر کیاجائے گا۔

China to Build $10 Billion Nuclear Plant in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں