جموں میں جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی - ایک نوجوان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

جموں میں جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی - ایک نوجوان ہلاک

جموں
پی ٹی آئی
ضلع جموں میں آج ایک ناجوان اس وقت ہلاک ہوگیا جب پاکستانی جوانوں نے بین الاقوامی سرحد پر چوکیوں اور سرحدی مواضعات کو فائرنگ اور مارٹر شکلوں کا نشانہ بنایا۔ بی ایس ایف جونواں نے بھی جواب دیا، جس کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آخری اطلاعات آنے تک یہ سلسلہ جاری تھا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے ضلع جموں میں کناچک اور پرگوال سیکٹرس میں خطہ قبضہ پر سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے سرحدی مواضعات پر بھی شلباری کی۔ حمیر پور پاکستانی شل پھٹنے سے سنجے کمار نامی22سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ ارجن نامی ایک بی ایس ایف جوان اور ایک لڑکا ضلع کے پرگوال اور آر ایس پورہ علاقوں میں زخمی ہوگئے ۔ انہیں ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا ہے ۔ آج جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ساتھ ہی اگست میں پاکستانی رینجرس کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کی تعداد8ہوگئی ہے ۔ 2اور3اگست کو پاکستانی رینجرس نے چار مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی اورکرشنا گھاٹی ، مندی، بالا کوٹ اور پلن والا سیکٹرس میں خط قبضہ سے متصل سرحدی چوکیوں پر چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ کی تھی ۔ یکم اگست کو دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تھی ۔ پاکستانی رینجرس نے کل ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر تین سرحدی چوکیوں پر چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ اور شلباری کی تھی۔
سری نگر سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب جموں میں سرحد پر پاکستان کی فائرنگ میں ایک عام شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر عمرعبداللہ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی ملاقات کے بعد بھی سرحد پر صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات گزشتہ ماہ روس کے شہر اوفا میں ہوئی تھی ۔ جموں و کشمیر میں اصل اپوزیشن جماعت کے کارگزار صدر نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ بدبختانہ طور پر اوفا کے بعد بھی خط قبضہ یا سرحد پر صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں