نواز شریف کی وزیر اعظم ہند مودی کو یوم آزادی کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-16

نواز شریف کی وزیر اعظم ہند مودی کو یوم آزادی کی مبارکباد

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حالیہ دہشت گرد حملوں پر جاری کشیدگی کے دوران وزیرا عظم پاکستان نواز شریف نے آج یوم آزادی کے موقع پر اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقل اور جامع بات چیت کے زریعہ باہمی مسائل کو حل کرلیاجائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مدی کو اپنے تہنیتی پیام میں شریف نے انہیں اور ہندوستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا باہمی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو دہرانا چاہوں گا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعاون پر مبنی اور اچھے تعلقات کو فروغ دینا ہمارے باہمی مفاد میں ہوگا اوریہ جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی کے لئے بھی ضروری ہے ۔

Pak PM Nawaz felicitates Modi on India's Independence Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں