تلنگانہ عازمین حج کے لئے نقائص سے پاک انتظامات - ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-21

تلنگانہ عازمین حج کے لئے نقائص سے پاک انتظامات - ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ عازمین حج کے لئے نقائض سے پاک سہولتیں فراہم کرے گی۔ آج حج ہاؤز میں حج کیمپ2015کی تیاریوں کے ضمن میں مختلف محکموں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2ستمبر سے شروع ہورہے حج کیمپ کے دوران عازمین حج کے لئے بہترین رہائش، طعام کے انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس سال ریاست کے عازمین حیدرآباد سے جدہ ایئر انڈیا کی فلائٹس کے ذریعہ پرواز کریں گے اور ایر انڈیا کے حکام نے تیقن دیا ہے کہ وقت کی پابندی کی جائے گی اور عالمی معیار کے حامل خدمات فراہم کئے جائیں گے ۔ اس طرح جی ایم آر ایر پورٹ کی جانب سے بھی بہترین خدمات فراہم کرنے کا تیقن دیا گیا ہے، ٹرمینل کو مکمل طور پر سنٹرل ایر کنڈیشنڈ کردیا گیا ، نماز اور وضو کے لئے انتظامات کئے جارہے ہٰں، عازمین کو وداع کرنے آنے والوں کے لئے بھی بہتر انتظامات کئے جاچکے ہیں ۔ محمد محمود علی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عازمین کے لئے بہتر خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور حکومت عازمین کو خدمات کی فراہمی اپنی ذمہ داری اور اعزازتصور کرتی ہے ۔ قبل ازیں محمود علی نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں سے کواہش کی کہ اس مقدس سفر پر روانہ ہورہے ہیں عازمین کی بہترین خدمت کو یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے ایئر انڈیا کے عہدیداروں سے جدہ کے لئے پروازوں کے دوران وقت کی پابندی کرنے کی خواہش کی ۔ محکمہ پولیس اور محکمہ برقی سے گزشتہ برس رونما ہوئے برقی حادثہ کی یاد دلاتے ہوئے اس برس اس طرح کے حادثہ کے تدارک کے لئے مناسب اقدامات کرنے کامشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حج ہاؤز کے باہری حصہ میں دکانات لگانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ محمد محمودعلی نے کہا ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈپارچر کارڈس اور ایمیگریشن فارمس کی اجرائی حج ہاؤز میں ہی کی جائے گی ۔ خواتین اور معمر عازمین کے لئے علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے ۔ پولیس کی جانب سے موثر سیکوریٹی انتظامات اورDCMSDCMSکی جانب سے24گھنٹہ کارکرد صحت عامہ کی خدمات فراہم کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر انچارج پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ارونا ، اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسرایس اے شکور ، اسپیشل آفیسر آندھرا پردیش وقف بورڈ محمد جلال الدین اکبر، ڈائرکٹر اقلیتی مالیتی کارپوریشن بی شفیع اللہ سی ای او وقف بورڈ اسداللہ منیجنگ ڈائرکٹر ایم ایف سی سید ولایت حسین حج کمیٹی کے عہدیداران و دیگر محکموں کے عہدیدار موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں