تاج محل - آمد و رفت کے مقامات پر کمپیوٹرائزڈ دروازوں کی تنصیب کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-03

تاج محل - آمد و رفت کے مقامات پر کمپیوٹرائزڈ دروازوں کی تنصیب کی تجویز

آگرہ
یو این آئی
مرکزی حکومت، تاریخی تاج محل کی داخلہ، نکاسی گیٹوں پر میٹرو اسٹیشن کے مماثل کمپیوٹرائزڈ گیٹس نصب کرنے پر غور کررہی ہے ۔ وزارت کلچر، مرکزی وزیر مہیش سشما کور پورٹ پیش کرنے والی ہے جو اس ضمن میں قطعی فیصلہ کریں گے۔ چینائی کی ایک کمپنی نے کل آلات کا مظاہرہ کیا جو کسی بھی سیاح کے اندر داخل ہونے سے قبل ای ٹکٹ پر طبع شدہCRکوڈ کی اسکیننگ کرے گا۔ اے ایس آئی کے ایک نئے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تاج محل کے تین گیٹس ہیں اور درکار تعداد میں عصری گیٹس نصب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سیاحوں کوئی گھنٹوں تک قطاروں میں انتظار نہ کرنا پڑے ۔ خانگی کمپنی نے گزشتہ ہفتہ دہلی کے لال قلعہ پر بھی اپنے سازو سامان کا ایسا ہی مظاہرہ کیا تھا ۔ عصری گیٹس نصب کرنے کی تجویز جاریہ سال مارچ میں پیش کی گئی تھی جب کہ دسمبر2014میں اس یادگار عمارت پر ای گٹنگ کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔ فی الحال مصروف دنوں میں ای ٹکٹ خریدنے کے باوجود سیاحوں کو کافی دیر تک قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے ، بالخصوص مغربی گیٹ پر جہاں سے تقریبا70فیصد سیاح تاج محل کے اندر داخل ہوتے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں