پیسہ کمانے کی اہل عورت - نان و نفقہ کا مطالبہ نہیں کر سکتی - عدالت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

پیسہ کمانے کی اہل عورت - نان و نفقہ کا مطالبہ نہیں کر سکتی - عدالت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ مونا تروی کرکیٹا نے گھریلو تشدد سے متعلق ایک کیس میں شوہر سے علیحدہ شدہ ا یک خاتون کی جانب سے عارضی کفالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کے منظر نامہ میں گھریلو اخراجات میں خاتون کی معاشی حصہ داری کی توقع کی جاری ہے ۔ خاتون نے اپنے شہر سے ماہانہ مالی امداد کی درخواست کرتے ہوئے اس بات کا اقرار بھی کیا تھا کہ اس نے بیوٹیشن کورس مکمل کیا ہے۔ حسن کاری و افزائی کورس کی تکمیل کے پیش نظر میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ مونا تروی کرکیٹا نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خاتون میں پیسہ کمانے کی صلاحیت اور اہلیت موجود ہے ۔ مجسٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ شکایت گزار نے اپنی درخواست میں وضاحت نہیں کی کہ صلاحیت کے باوجود وہ گھر میں بے کار کیوں بیٹھی ہے ۔ عہد حاضر کے منظر نامہ میں خواتین (بیویوں) سے گھریلو اخراجات میں معاشی حصہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔ شکایت گزار نے پیشہ ورانہ مہارت کی سند حاصل کر رکھی ہے لہذا اپنے لئے مناسب ملازمت کی تلاش میں وہ دشواریوں سے دوچار بھی نہیں ہوگی ۔ حالات کے مکمل جائزہ کے بعد عدالت یہ نتیجہ اخذ کرتی ہے کہ شکایت گزار کو ماہانہ مالی راحت کی کوئی ضرورت نہیں اور شوہر سے اس کا مطالبہ بلا جواز ہے ۔

Qualified woman can't claim maintenance: Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں