کانگریس کے 25 ارکان کی معطلی - اپوزیشن متحد - لوک سبھا سے بائیکاٹ اور واک آؤٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

کانگریس کے 25 ارکان کی معطلی - اپوزیشن متحد - لوک سبھا سے بائیکاٹ اور واک آؤٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لوک سبھا سے کانگریس کے25ارکان کی معطلی کے خلاف اپوزیشن آج متحد ہوگئی ۔ کانگریس، ٹی ایم سی اور این سی پی نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا جب کہ بائیں بازو ، ایس پی اور آر جے ڈی نے ایوان شروع ہوتے ہی اس کا واک آؤٹ کردیا۔ اجلاس آج صبح جیسے ہی شروع ہوا بائیں بازو کی جماعتیں ایس پی اور آر جے ڈی کے ارکان نے بعض مسائل اٹھانے چاہیں لیکن اسپیکر سمترا مہاجن نے اس کی اجازت نہیں دی اور ان کی بعض التوا کی نوٹسوں کو بھی مسترد کردیا ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھائیں ۔ ایوان میں جیسے ہی وقفہ سوالات شروع ہوا آر جے ڈی کے جئے پرکاش نارائن یادو، معطلی واپس لو ، کے نعرے لگانے لگے۔ بائیں بازو اور ایس پی کے ارکان ان کے ساتھ شامل ہوگئے ۔ اپنی جگہ سے ہی نعرے بلند کرنے کے بعد انہوں نے واک آؤٹ کردیا ۔ واک آؤٹ کرنے والوں شامل ہوگئے ۔ اپنی جگہ سے ہی نعرے بلند کرنے کے بعد انہوں نے واک آؤٹ کردیا ۔ واک آؤٹ کرنے والوں میں ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور سی پی آئی ایم کے پی کروناکرن بھی شامل ہینَ اس کے بعد اپوزیشن کی نشستیں عملاً ویران ہوگئیں ۔ اپوزیشن کی صف اول مکمل خالی تھی صرف ایک نشست پر اناڈی ایم کے لیڈر پی وینو گوپال دکھائی دئیے ۔ کانگریس، این سی پی، جنتادل یو ، ترنمول کانگریس اور مسلم لیگ کے ارکان پہلے ہی ایوان میں موجود نہیں تھے ۔ یہ تمام جماعتیں پانچ دن تک ایوان کا بائیکاٹ کررہی ہیں ۔ جب واک آؤٹ کیا جارہا تھا تو وائی ایس آر کانگریس کے پانچ ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ کے ٹی آر ایس ارکان اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنی ریاست کے لئے علیحدہ ہائی کورٹ کا مطالبہ کرنے لگے ۔ اسپیکر کی متعدد اپیلوں کے باوجود اپنی نشستوں پر واپس نہیں ہوئے۔ اسپیکر نے ان سے کہا کہ کل تک آپ یہاں نہیں تھے آج ہی آپ نے یہ مسئلہ اٹھایا ، آپ کے پا س وقواعد کی کتاب ہے اس کے باوجود آپ قواعد توڑنا چاہتے ہیں ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے احتجاجی ارکان کو آندھرا پردیش کے ساتھ انصاف کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں آپ کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور جہاں تک تلنگانہ میں علیحدہ ہائی کورٹ کا مطالبہ ہے میں نے وزیر قانون (ڈی وی سدانند گوڑا) سے بات کی ہے وہ اس کا حل تلاش کررہے ہیں ۔ تیقنات کے باوجود وائی ایس آر کانگریس اور ٹی آر ایس کے ارکان نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔

Congress, NCP, TMC boycott Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں