فحش ویب سائٹس پر مرکزی حکومت کی پابندی برخاست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

فحش ویب سائٹس پر مرکزی حکومت کی پابندی برخاست

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے857فحش اور مزاحیہ ویب سائٹس تک رسائی کو روکنے پر تنقیدوں کے بعد ایسی تمام ویب سائٹس پر پابندی ہٹا دی ہے جن میں بچوں سے متعلق فحش مواد نہیں ہے ۔ سوشیل میڈیا اور دوسرے فورمس میں پابندی پر سخت تنقیدوں کے بعد محکمہ ٹیلی کام نے آج تازہ حکم جاری کیا۔ سابقہ حکم پر تنقید کرتے ہوئے اسے سنسر شپ قرار دیاجارہا تھا اور سوشیل میڈیا اور دوسرے فورمس میں بحث ہورہی تھی جس کے بعد وزیر ٹیلی کام روی شنکر پرساد نے آج اعلی سطح کا ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس میٹنگ کے بعد جس میں آئی ٹی سکریٹری آر ایس شرما اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل پنکی آنند نے شرکت کی ۔ پرساد نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بچوں سے متعلق فحش مواد کو چھوڑ کر اس طرح کی دوسری ویب سائٹس کو بلاک نہ کیاجائے ۔

India reverses ban on Internet porn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں