آئی اے این ایس
پاکستان کی آبادی کے بم کوبے اثر کرنے کے لئے مزید موثر پالیسیو ںکی ضرورت ہے ۔ ملک کے ایک سر کردہ اخبار نے یہ بات کہی ۔ انگریزی اخبار ڈان نے ایک اداریہ میں اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ2050تک پاکستان کی آبادی زائد از300ملین ہوجائے گی۔ پہلے ہی سے ملک کی آبادی تخمیناً190ملین ہے ۔ یہ ملک دنیا کے 10سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں شامل ہے ۔ ہمارے حکمرانوں اور پالیسی سازوں کو اس کا عاجلانہ نوٹ لینا چاہئے ۔ اخبار نے بتایا ہے کہ پہلے ہی سے ملک اس کے شہریوں کی ضرورتیں پوری کرنے میں سے قاصر ہے ۔ اس وقت صورتحال کیا ہوگی جب اس ملک کی آبادی زائد از300ملین ہوجائے گی ۔ اس نے کہا کہ آبادیں کو روزگار کی تخلیق کے سلسلہ میں موثر پیداوار ی شرحوں کی ضرورت ہے ۔ ایسی شرحوں کی یقینی طور پر پاکستان ضمانت نہیں دے سکتا۔ کثیر آبادیاں اگر ان کی پرواہ نہ کی جائے اور عوام کو کام میں مشغول نہ کیاجائے اور انہیں روزگا ر فراہم نہ کیاجائے تو یہ آسانیوں کے ساتھ ذمہ داریاں بن سکتی ہیں اور سکوریٹی مسائل پیدا کرسکتی ہیں ۔
Pakistan's population to exceed 300m by 2050: UN
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں