فلسطینی بچے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے - بان کیمون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-02

فلسطینی بچے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے - بان کیمون

اقوام متحدہ
یو این آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے کہا ہے کہ مقبوضہ غریب اردن میں فلسطینی بچے کے قاتلوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔واضح رہے کہ18ماہ کا فلسطینی بچہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے آتش زنی کے واقعہ میں ہلاک ہوگیا ہے ۔ بان کیمون کے ترجمان نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے جرائم کو بار بار نظر انداز کیے جانے اور ان کو سزا سے بر ی قرار دیے جانے کی وجہ سے یہ پرتشدد واقعات ہوئے ہیں اور ان کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ امن کی بحالی کی کوششوں کی عدم موجودگی ، اسرائیل کی آباد کاری کی ناجائز پالیسی اور فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی ان کی سخت اور غیر ضروری عادت کی وجہ سے دونوں جانب پر تشدد انتہا پسندی پروان چڑھی ہے ۔ امریکہ نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ قرار دیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین دونوں سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں ۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے وعدہ کیا ہے کہ اس لئے ذمہ دار افراد کے خلاف کوئی لچک نہیں دکھائی جائے گی۔

Ban Ki-moon calls for the killers of a Palestinian child in an arson attack in occupied West Bank to be brought to justice

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں