پاکستان میں کمسن لڑکے کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

پاکستان میں کمسن لڑکے کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کی کراچی سنٹرل جیل میں آج علی الصبح ایک قیدی شفقت حسین کو پھانسی دے دی گئی ۔ اسے7سالہ ایک بچے کو قتل کرنے کے معاملے میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق حسین کی پھانسی اس سال چار بار ملتوی کی گئی تھی ۔ اس نے کراچی اپارٹمنٹ میں رہنے والے ساتسالہ ایک بچہ کو اغوا کرنے کے بعد اسے قتل کردیا تھا ۔ حسین اس اپارٹمنٹ میں سیکوریٹی گارڈ کے طور پر کام کرتاتھا ۔ حسین کو2004میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔ تمام عدالتوں نے حسین کی درخواستیں خارج کردی ان کے وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جرم کے وقت شفقت کی عمر18برس سے کم تھی اور ان ک اعتراف جرم تشدد کا نتیجہ تھا ، شفقت حسین کو سزائے موت دینے کے فیصلہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںنے شدید مخالفت کی ہے جسے یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ شفقت حسین کی پھانسی پر عمل در آمد روکنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی تھی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی شفقت حسین کی عمر کے تعین کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست کو مئی میں مسترد کیا تھا۔ اپریل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کہا تھا کہ تحقیقات سے یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ جرم کے وقت مجرم کی عمر اٹھارہ برس سے کم تھی ۔ شفقت کا نام ان 17افرادکی ابتدائی فہرست میں شامل تھاجنہیں دسمبر2014میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو سزائے مو ت دینے کے اعلان کے بعد پھانسی دینے کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مطابق پاکستان میں آٹھ ہزار سے زائد افرادسزائے موت کے منتظر ہیں ۔ پابندی اٹھائے جانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور یورپی یونین نے پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Pakistan hangs 'teenage' killer Shafqat Hussain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں