ماحولیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-05

ماحولیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ - اوباما

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے بڑے منصوبہ کو ظاہر کیا ہے جس کے ذریعہ گرین ہاوز گیس کا ملک سے اخراج عمل میں لایا جاسکے جو ملک کے برقی پلانٹس میں موئلہ کے جلنے سے پیدا ہوتا ہے جس کے لئے وائٹ ہاؤز کو ایہ امید ہے کہ ہندوستان، چین جیسے ممالک اس قسم کے تاریخی ماحولیاتی تبدیلی کی معاملت میں حصہ لیں گے جو پیرس میں ہوگا ۔ ماحولیاتی تبدیلی سے بڑھ کر ہمارے آنے والی نسلوں کو مستقبل میں اس سے بڑے خطرہ کا کوئی اور چیلج نہیں ہہے ۔ اوباما نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اس سمت میں کارروائی کرنے میں کافی تاخیر کی گئی ہے ۔ اوباما نے کہا کہ2030تک امریکی برقی پلانٹس سے32فیصد کاربن آلودگی کو کم کردیاجائے گا۔ اس کا مطلب870ملین ٹن کاربن دائی آکسائیڈ آلودگی جو ماحول میں پائی جاتی ہے اسے ختم کیاجاسکتا ہے جوہر اونس کے اخراج پر کم کی جاسکتی ہے جو108ملین امریکی گھروں میں برقی کی فراہمی کے لئے تیار ہوتی ہے ۔ یہ166ملین کا روں سے نکلنیو الی آلودگی کے مماثل ہے۔ منصوبہ کے تحت انتظامیہ کو مخصوص کاربن کے اخراج اور اس کے کمی کے معیار کو ظاہر کرنا درکار ہوتاہے ۔ جو انفرادی توانائی کے استعمال کی بنیاد پر ہو ۔ منصوبہ میں ممالک کے لئے سہولت بخش پروگرام کوبھی شامل رکھنا ہوگا تاکہ قابل تجدید توانائی کی تعیناتی کے معیار کی تکمیل ہوسکے اور اس سے کم آمدنی کی توانائی موثر بنائی جاسکے۔ اپنے بیان میں توانائی کے سکریٹری ارنسٹ مونیز نے کہا کہ یہ ایک تاریخی پہل ہے جو کسی بھی صدر کی جانب سے کی گئی ہے جنہوں نے حدت کو کم کرنے کے لئے شروع کی ہے ۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا کہ اوباما کا کلین پاور پلان ایک مضبوط تازہ ترین اشارہ ہے جس سے امریکہ موسم کی تبدیلی کے خطرہ کو دنیا بھر میں دور کرنے کے لئے قیادت کررہا ہے ۔ دسمبر میں امریکہ نے اس کی قیادت کی ۔ اب ہمیں یہ موقع ہے کہ انتہائی عالمی ماحول کے معاہدہ میں شامل ہوں جو انسانی تاریخ کے لئے اہمیت رکھتی ہے ۔ میں آپ کو احمق بنانا نہیں چاہتا ، یہ ایک سخت فیصلہ ہے ۔ ماحول کی تبدیلی سب کے لئے ضروری ہے ۔ یہ ایک چیلنج سے بھرپور معاملہ ہے ۔ کسی ایک کی کارروائی نہیں ہوسکتی اور کوئی بھی واحد ملک کرہ ارض پر اپنے طور پر عالمی ھدت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ اوباما نے دلیل پیش کی کہ اگر امریکہ قدم نہیں اٹھاتا ہے تو دیگر ممالک بھی اس پر عمل نہیں کریں گے ۔

Obama: Climate change is 'greatest threat'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں