پاکستانی خاتون سلمان خان سے ملنے دستاویزات کے بغیر ہندوستان میں داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-01

پاکستانی خاتون سلمان خان سے ملنے دستاویزات کے بغیر ہندوستان میں داخل

جالندھر
پی ٹی آئی
ایک پاکستانی خاتون کو آج بغیر سفری دستاویزات کے ہندوستان میں داخل ہونے پر اٹاری سرحد پر حراست میں لے لیا گیا۔ اس خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملنا چاہتی تھی۔ اس 27سالہ خاتون کی شناخت بحیثیت چندا خان کی گئی ہے جس نے داخلہ کی مختلف وجوہات بتائی ہیں۔ کبھی اس نے یہ کہا کہ وہ اپنے لڑکے لئے دلی درگاہ پر دعا مانگنے کے لئے آئی ہے تو کبھی اس نے بتایا کہ وہ اپنے گمشدہ انکل کو ڈھونڈ رہی ہے ۔ جہاں سیکوریٹی ایجنسیز اس بات کی تفتیش کررہی ہیں کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی اور سلمان خان نامی ایک شخص کی بیوی یہ خاتون، ہندوستان میں کیوں داخل ہوئی وہیں اس خاتون نے یہ بھی بتایا کہ وہ بجرنگی بھائی جان فلم کے اداکار سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے یہاں آئی ہے ۔ سلمان خان کی300کروڑ بزنس کرنے والی اس فلم نے پڑوسی ملک پاکستان میں بھی دھوم مچائی ہے ۔ فلم ایک بجرنگ بلی بھکت کے بارے میں ہے جو ایک6سالہ گونگی پاکستانی لڑکی کو اس کے گاؤں پہنچانے کے لئے ہندوستان سے پاکستان سفر کرتا ہے ۔ اس سوال پر کہ بغیر دستاویزات کے وہ عورت کیسے ٹرین پر سوار ہوپائی ، حکام نے کہا کہ کسٹم ڈپارٹمنٹ دستاویزات چیک کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ وہ لاہور اور اٹاری دونوں جگہوں پر چیکینگ کے بعد ہی آئی ہے۔ اٹاری پر ربط قائم کرنے پر وہاں کے حکام نے بتایا کہ انہیں چندہ خان نامی کسی خاتون کے بارے میں پتہ نہیں ہے ۔ اس خاتون کے پاس سے771پاکستانی روپے دستیاب ہوئے ہیں۔ ہندوستانی پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ3/34,20کے تحت خاتون پر کیس دائر کردیا گیا ہے اور اسے اڑاری جی پی کے حوالے کردیا گیا۔

Pak woman illegally enters India, says wanted to meet Salman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں