ایمس کے قیام کے مطالبہ پر جموں میں مکمل بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-01

ایمس کے قیام کے مطالبہ پر جموں میں مکمل بند

جموں
پی ٹی آئی
آج جموں میں ایمس( آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس) قائم کرنے کے مطالبہ پر بند منایا گیا، جس کی بناء پر کاروباری ادارے اور دفاتر بند رہے ۔ تقریبا کام کاج ٹھپ رہا ۔ بند کے دوران ایمس کو آر ڈی نیشن کمیٹی( اے سی سی) اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے بعد پولیس لاٹھی چارج کرنی پڑی ۔ تاہم اطلاع کے مطابق حالات اب نارمل ہیں۔ اس علاقہ میں ایمس کے طرز کی سہولیات فراہم کرنے سے مرکز کے انکار کے بعد اے سی سی کی جانب سے منائے جانے والے تین دن بند کا آج پہلا دن تھا۔ اے سی سی ارکان نے جموں شہر میں کاچی چوانی بیلٹ سے بی جے پی آفس تک ایک ریالی کا بھی انعقاد کیا جو اور وہاں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جب ہجوم مخالف بی جے پی نعرے لگانے لگا تب بی جے پی ارکان نے بھی اے سی سی اور جموں بار ایسوسی ایشن کے خلاف جوابی نعرہ بازی کی جس کی بناء پر صورتحال بگڑ گئی اور دونوں گروہوں میں ٹکراؤ شروع ہوگیا ۔ چند افراد نے سنگباری شروع کردی اور پولیس کو صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے لاٹھی چارج کرنی پڑی ۔ پولیس نے آنسو گیس کے شیل بھی چھوڑے ۔ جموں ایس پی راجیو پانڈے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ضلع کے باقی اضلاع میں بند پر سکون چل رہا ہے ۔ ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور چند جگہوں پر ٹائر بھی جلائے گئے ہیں۔ احتجاجیوں نے اکھنور ، کنال راستہ پر چند کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچایا ، اور ٹائر جلاکر دو گھنٹہ کے لئے ڈگیانا ہائی وے کو بند کردیا تھا ۔ اے سی سی چیر مین نے کہا کہ جب تک مرکز جموں میں مکمل ایمس ہاسپٹل قائم نہیں کرتا ، ان کا بند جاری رہے گا۔

Demand for AIIMS: Stone-pelting, lathicharge mar bandh call in Jammu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں