نریندر مودی ایک سیاح وزیر اعظم - سینئر کانگریس قائد ملک ارجن کھرگے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-20

نریندر مودی ایک سیاح وزیر اعظم - سینئر کانگریس قائد ملک ارجن کھرگے

بنگلورو
ایجنسیاں
لوک سبھا کے رکن کانگریس قائد ملک ارجن کھرگے نے طنز کرتے ہوئے نریندر مودی کو ایک سیاح وزیر اعظم قرار دیا اور انہیں کڑی تنقید کر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بیرونی ممالک میں تقاریر کرنے کا وقت ہے، تاہم پارلیمنٹ میں شرکت کرنے کا نہیں ۔ مودی نے جملہ25ممالک کا دورہ کیا۔ کارگے نے انہیں پارلیمنٹ کی بھی زیارت کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کو ون مین شو سے تعبیر کیا۔ جب پارلیمنٹ تعطل کا شکار تھا، وزیر اعظم موجود نہیں تھے ۔ وہ اپنے آفس میں تھے تاہم وہ پارلیمنٹ نہیں آئے ۔ اسی طرح جب اہم معاملوں پر بات چیت کی گئی، وہ موجود نہیں تھے ۔ جب اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تھا ، انہوں نے کبھی معاملات کو حل کرنے کے لئے اجلاس طلب نہیں کیا ۔ کارگے نے بنگلورو میں نامہ نگاروں کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس پارلیمنٹ میں حاضری دینے کے لئے وقت نہیں ہے اور ناہی ان کے وزراء پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کا وقت ہے ۔ تاہم انہوں نے آسٹریلیا، امریکہ کی ماڈیسن اسکوائر میں جاکر خطاب کیا۔ انہوں نے دبئی کا دورہ کیا اور وہاں اسٹیڈیم میں گھنٹوں خطاب کیا۔ کارگے نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات جیسی تقاریر بغیر کسی وجوہات کے وزیر اعظم نے پہلے ایسا کیا ہے ؟ انہوں نے سوال کیا ۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو اعتماد میں نہیں لیا ۔ یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم جو چیز ہمیں تشویش میں ڈال رہی ہے وہ ہر تین دن چار دن میں بیرونی ملک کا دورہ کرتے ہیں ۔ وہ دور دراز کے ملکوں جیسے کینڈا اور برازئل کا بھی دورہ کرتے ہیں ۔

PM Narendra Modi is a 'Tourist Prime Minister': Senior Congress leader Mallikarjun Kharge

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں