یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں لال قلعہ سے جشن آزادی تقاریب سے دوسری مرتبہ خطاب کریں گے جس میں توقع ہے کہ وہ اپنی حکومت کے اب تک کئے گئے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ لال قلعہ کی اس تقریب کو سیکوریٹی نقائص سے پاک بنانے کے لئے دہلی پولیس ، نیم فوجی فورسیس اور فضائیہ کے بشمول مسلح افواج نے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں ۔ پہلی مرتبہ لال قلعہ کے اطراف کی تمام عمارتوں کی چھتوں پر کیمرے اس طرح نصب کئے گئے ہیں کہ وزیر اعظم کی آمد و رفت کے تمام راستے کا احاطہ کیا گیا اور لال قلعہ کا چپہ چپہ سی سی ٹی وی کیمروں کے حیطہ عمل میں لایا گیا۔ جشن آزادی تقاریب کو محفوظ بنانے کے لئے کئی دائروں پر مشتمل سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔ اطراف کی عمارتوں پر شارپ شوٹرس بھی تعینات رہیں گے جب کہ فضائیہ کی جانب سے آسمان سے نظر رکھی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے ڈرون بھی استعمال کئے جارہے ہیں ۔ گزشتہ کئی روز سے لال قلعہ اور اس کے اطراف بڑے پیمانہ پر تلاشی لیتے ہوئے پورے علاقہ کی عملا ناکہ بندی کی گئی ۔
نئی دہلی سے ایجنسیوں کی اطلاع کے بموجب پارلیمنٹ جنگ کا میدان بن گیا ہے بجائے مباھث ہونے کے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے جمعہ کے دن جمہوریت کے ادارہ کی تازہ صورتحال پر کہا کہ وہ دباؤ کے تحت ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اصلاح خود اس کے اندر سے ہو ۔ انہوں نے یہ تبصرہ پارلیمنٹ کے حالیہ مانسون سیشن کی مکمل کارروائی کے صفایہ پر کہا ۔ اگر جمہوریت کا ادارہ دباؤ کے تحت ہے ، یہ وقت ہے کہ لوگوں اور ان کی جماعتوں کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔انہوں نے قوم سے69ویں یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی جڑیں گہری ہیں تاہم اس کی پتیاں مرجھا رہی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی تجدی کی جائے ۔ اگر ہم نے اس وقت کچھ نہیں کیا، تب کیا آنی والی سترویں نسل ہمیں اسی عزت اور ستائش کی نظروں سے دیکھے گی جیسے کہ ہم انہیں دیکھتے ہیں جنہوں نے1947میں ہندوستان کے خواب کو سچا کردیا تھا ۔ یقینا یہ جواب نفی میں ہوگا۔ انہوں نے پر زور الفاظ میں کہا کہ آئین کا سب سے قیمتی تحفہ جمہوریت ہے ۔ صدر نے کہا کہ قانون کی بالا دستی حکومت اور عوام دونوں کے لئے مقدس ہے تاہم سماج کو ایک اور چیز کی حفاظت حاصل ہے جو قانون سے بھی بلند تر ہے اور وہ ہے انسانیت ۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے فلسفہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تم ہرگز انسانیت پر بھروسہ ختم نہ کرو ۔انسانیت ایک سمندر ہے ۔ اگر اس میں کچھ قطرے گندے ہوجائیں ، تب سمندر کا اس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
PM Modi's 2nd I-Day speech at Red Fort
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں